حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب — Page 209
شاہ صاحب باب ہفتم۔۔سلسلہ احمدیہ اور خاندان اور تمہارے کنبہ کے لئے اور تمام مومنین کی سعادت دارین کیلئے اور تمہارے گذشتہ خاندان کی ترقی درجات اور مغفرتِ گناہان کیلئے وہ مثل اصحاب صفہ دعا ئیں بھی مانگتے رہیں۔تمہارے مکان پر ایسا کوئی وقت نہ آئے جو ان کی دعا سے خالی رہے۔ان کا یہ بھی فرض ہوگا کہ وہ صبح اور شام درسِ قرآن شریف وحدیث کا تمہارے کنبہ اور دیگر مومنین کیلئے سناتے رہیں۔علی ہذا القیاس اپنے کنبہ کے خاص مرد اور عورتوں کی بھی ڈیوٹی مقرر کر دو کہ وہ خود بھی اپنی اپنی جگہ پر اس طرح سے دعائیں مانگتے رہیں کہ کوئی وقت بھی دعا سے خالی نہ رہے اور چند اشخاص ( مربی ) نیک وصالح و عالم ملا زم رکھ کر مختلف اطراف اور بیرونی ممالک میں ( دعوۃ ) دین کیلئے مقرر کر دو۔کوشش کرو کہ آئندہ تمہارے ہاں اولا دصالح و تقی و خادم دین ہی پیدا ہوتے رہیں۔اس کا گر قرآن شریف میں موجود ہے۔حضرت مریم کے والدین اور حضرت زکریا علیہ السلام کی دعاؤں اور اُن کا طرز عمل ملاحظہ کر کے اس کی اتباع اور پابندی کریں۔بفضلہ تعالیٰ تمہارے ہاں نیک، صالح، دیندار اور متقی اولاد پیدا ہوگی۔اس کا خلاصہ یہ ہے کہ نطفہ رحم میں قرار پکڑنے سے اول ومابعد مسنون دعاؤں میں والدین کولگا تار مشغول رہنا چاہئے۔ان دعاؤں کا نمونہ حضرت مریم و حضرت زکریا علیہ السلام کی دعا و احادیث نبویہ میں ہے۔غور سے اور توجہ سے اور تڑپ اور قلق وتضرع سے تمہیں اس گر کو اختیار کرنا چاہئے یہاں تک کہ یہ دعائیں تمہاری غذائے جسمانی ہو کر تمہاری روح میں سرایت کریں اور تمہارے رگ و ریشہ میں طبیعت ثانیہ کی طرح موثر ہو جاویں۔تو پھر تم انشاءاللہ اولا دصالح کے وارث ہو جاؤ گے۔اپنے والدین کی رضا مندی حاصل کرنے کیلئے جب تک وہ تم میں موجود ہوں۔حسب حکم قرآن شریف وَبِالْوَالِدَيْنَ اِحْسَانًا (سورة البقرة :۸۴) أَنِ اشْكُرْ لِي وَلِوَالِدَيْكَ (سورة لقمان : ۱۳ ) کو مدنظر رکھ کر ان کی خدمت وتواضع اور رضامندی حاصل کرنے میں ساعی رہو۔خصوصاً والدہ جس کے پاؤں کے نیچے ہی تمہارے لئے بہشت ہے۔اس کی رضاء تمہارے لئے بہت ضروری ہے۔ورنہ یہ تم خوب یا درکھو کہ ان کی ناراضگی تمہارے لئے سخت ہی ۲۱۱