حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب — Page 178
شاہ صاحب باب ششم۔۔۔۔۔ذکره بچوں سے شفقت و محبت حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب سیدنا حضرت اقدس کی شفقت و محبت کا ایک واقعہ بیان فرماتے ہیں کہ :- م را پریل ۱۹۰۵ء کو جب کانگڑہ کا زلزلہ آیا تو حضور علیہ السلام بڑے باغ میں معہ اپنے اہل وعیال تشریف لے گئے۔اور ہم طلبائے مدرسہ بھی باغ میں چلے گئے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام باغ والے مکان میں تشریف رکھتے تھے۔جس کا ہم طلبائے مدرسہ باری باری پہرہ بھی دیا کرتے تھے۔اس مکان کے جانب مشرقی ایک توت کا درخت تھا۔اس کے قریب ایک دفعہ خواجہ عبد الرحمن صاحب فارسٹ رینجر (کشمیر) اور میں پہرہ پر متعین تھے رات اندھیری تھی۔اتنے میں ہم نے کسی کو اپنی طرف آتے ہوئے دیکھا۔قریب پہنچنے پر معلوم کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام ہی بذات خود ہیں۔حضور علیہ السلام نے شفقت سے ہمارے سروں پر ہاتھ پھیرا اور حضور بہت خوش ہوئے اور ہماری خوشی کی بھی کوئی انتہاء نہ تھی۔(الفضل قادیان ۱/۱۸ اپریل ۱۹۴۳ء صفحه ۳) عیادت مریض اور اعجاز مسیحائی حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب حضرت مولوی عبد الکریم صاحب حیدر آبادی کا ہائیڈ روفوبیا (Hydrophobia) سے اعجازی طور پر شفایابی کا واقعہ بیان کرتے ہوئے بیان فرماتے ہیں:۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام ان طلباء کا جو باہر سے دارلامان میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے آتے تھے بہت خیال رکھا کرتے تھے عبدالکریم یاد گیری ( حیدر آباد دکن) کو جب باؤلے کتے نے کاٹا۔اس وقت حضور علیہ السلام کو اس کے متعلق بہت تشویش تھی۔ایک رات حضور نے عشاء کے قریب ڈاکٹر عبداللہ صاحب اور غالباً مولوی شیر علی صاحب یا مفتی صاحب کو بلایا۔اور انہیں بادام روغن دیا۔اور فرمایا کہ یہ اسے استعمال کرایا جائے۔۱۸۰