حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب

by Other Authors

Page 174 of 233

حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب — Page 174

رشاہ صاحب باب ششم۔۔۔۔۔ذکره کھڑے رہتے اور سجدوں میں پڑے رہتے اور مطلق طبیعت سیر نہ ہوتی ہمارے اساتذہ ہماری اس حالت سے اچھی طرح واقف اور گواہ ہیں“۔الفضل قادیان ۳۱ مارچ ۱۹۴۳ صفحریه ) حضرت مسیح موعود کی مجلس میں شریک ہو جانا حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب فرماتے ہیں:۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بالعموم نمازوں کے بعد (بیت) مبارک میں بیٹھ کر گفتگو فرمایا کرتے تھے اور میں بورڈنگ کی پابندیوں کو توڑ کر حضور علیہ السلام کے ساتھ نماز میں شریک ہوتا۔اور حضور کی باتوں کو بڑے شوق سے سنتا“۔الفضل قادیان ۳۱ مارچ ۱۹۴۳ ء صفحه ۴ ) آپ کی کیفیت سیر حضرت امام مہدی علیہ السلام کی پہچان کی علامات میں ایک علامت احادیث نبو۔میں یہ بھی بیان فرمائی گئی تھی کہ وَيَكْشِرُ فِی المَشْيِ یعنی وہ کثرت سے چلا کرے گا یا زیادہ چلا کرے گا۔حضرت امام مہدی کے بارہ میں احباب کرام کی بیسیوں روایات آ کے تیز چلنے اور باقاعدگی سے سیر کرنے کے بارہ میں ملتی ہیں۔جس سے آنحضور علیہ کی بیان فرموده علامات کی تصدیق ہوتی ہے۔حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب سید نا حضرت اقدس علیہ السلام کی کیفیت سیر کے بارہ میں بیان کرتے ہیں:۔حضرت اقدس علیہ السلام سیر کو بھی جایا کرتے تھے کبھی کسی طرف نکلتے کبھی کسی طرف۔حضور علیہ السلام کے ہمراہ حضور کے ( رفقاء) ہوتے اور ہم طلباء بھی یہ سن کر بے تحاشا بورڈنگ سے بھاگ نکلتے اور حضور کے ساتھ ہو لیتے۔آگے پیچھے دائیں بائیں جہاں سے حضور پر نظر پڑ سکتی وارفتہ سے ہو کر حضور کو دیکھتے جاتے عجیب زمانہ تھا۔ایک دفعہ جب کہ حضور انور دار الانوار کے کھیتوں کی طرف سیر کے لئے جارہے تھے۔تو اس وقت میں KY