حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب

by Other Authors

Page 166 of 233

حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب — Page 166

ارشاہ صاحب باب ششم۔۔۔ذکر سبابہ تھیں۔چونکہ ولی اللہ شاہ کی والدہ بیعت سے پہلے بھی صاحب حال تھیں۔پیغمبروں اور اولیاء اور فرشتوں کی زیارت کر چکی تھیں ان کو خواب کے دیکھنے سے حضرت صاحب پر بہت ایمان پیدا ہو گیا تھا۔اور مجھ سے فرمانے لگیں کہ آپ کو تین ماہ کی رخصت لے کر قادیان جانا چاہئیے اور سخت بے قراری ظاہر کی کہ ایسے مقبول کی صحبت سے جلدی فائدہ اٹھانا چاہیئے۔زندگی کا اعتبار نہیں۔ان کے اصرار پر میں تین ماہ کی رخصت لے کر قادیان پہونچا۔سب اہل و عیال ساتھ تھے۔حضرت صاحب کو کمال خوشی ہوئی اور اپنے قریب کے مکان میں جگہ دی اور بہت ہی عزت کرتے تھے اور خاص محبت وشفقت اور خاطر و تواضع سے پیش آتے تھے۔(سیرۃ المہدی حصہ سوم روایت نمبر ۹۲۷) حضرت مسیح موعود نے کیا پاک تبدیلی پیدا فرمائی ؟ حضرت ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ صاحب اپنی بیعت کے بعد کے حالات کی بابت بیان فرماتے ہیں:- ” جب میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت کر کے واپس ملازمت پر گیا تو کچھ روز میں نے اپنی بیعت کو خفیہ رکھا۔کیونکہ مخالفت کا زور تھا اس وجہ سے کچھ کمزوری سی دکھائی۔اور لوگ میرے معتقد بہت تھے۔رفتہ رفتہ یہ بات ظاہر ہوگئی اور بعض آدمی مخالفت کرنے لگے۔لیکن وہ کچھ نقصان نہ کر سکے۔گھر کے لوگوں نے ذکر کیا کہ بیعت تو آپ نے کر لی ہے۔لیکن آپ کا پہلے پیر ہے اور وہ زندہ موجود ہے۔وہ ناراض ہوکر بددعا کرے گا۔ان کی آمد ورفت اکثر ہمارے پاس رہتی تھی۔میں نے کہا کہ میں نے اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے بیعت کی ہے۔اور جن کے ہاتھ بیعت کی ہے وہ مسیح اور مہدی کا درجہ رکھتے ہیں کوئی اور خواہ کیسا ہی نیک اور ولی کیوں نہ ہو وہ اس درجہ کو نہیں پہنچ سکتا اور اس کی بددعا کوئی بداثر نہیں کرے گی۔کیونکہ اِنَّمَا الأعْمَالُ بالنِّيَّاتِ۔(بخاری کتاب بدا الوحی حدیث نمبر ) اعمال کا دار و مدار نیتوں پر ہے۔میں نے اپنے اللہ کو خوش کرنے کے لئے یہ کام کیا ۱۶۸