حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب

by Other Authors

Page 155 of 233

حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب — Page 155

ناه صاحب باب پنجم۔۔۔۔اعلام الہی کا ظہور کہ دیکھ لیجئے یہ لڑکی لڑکوں سے بڑھ گئی۔حضرت شاہ صاحب نے خوشی کا اظہار کیا اور فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کی اطلاع کا مطلب تم خوب سمجھتے ہو۔(روز نامه الفضل ربوه ۱۳ ستمبر ۱۹۵۷ء)۔چنانچہ یہ پیشگوئی ہر لحاظ سے پوری ہوئی۔خدا تعالیٰ نے حضرت ام طاہر ( اللہ آپ سے راضی ہو ) کو ممتاز و منفر د فرمایا اور حضرت مصلح موعود (اللہ آپ سے راضی ہو ) کے عقد میں آئیں۔اور آپ کے بطن سے نہایت مقدس اور با برکت اولاد پیدا ہوئی۔پھر خدا تعالیٰ نے حضرت سید عبد الستار شاہ صاحب کو حضرت مصلح موعود ( اللہ آپ سے راضی ہو ) جیسا اولوالعزم بیٹا داماد کی صورت میں عطا فرمایا۔اور اس پیشگوئی کا عظیم الشان ظہور اس صورت میں بھی ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت سیدہ مریم النساء بیگم صاحبہ (اللہ آپ سے راضی ہو ) کو حضرت مرزا طاہر احمد صاحب جیسا اولو العزم اور عظیم المرتبت فرزند ارجمند عطا فرمایا جن کی دس سال کی عمر میں ہی یہ خواہش تھی کہ ” مجھے اللہ تعالیٰ چاہیئے۔اللہ تعالیٰ نے اس سید خاندان کے اس فرزند کو مسند خلافت پر متمکن فرمایا۔اور مشیت ایزدی اور الہام الہی پوری شان اور شوکت سے ظہور پذیر ہوئے۔اللہ تعالیٰ حضرت خلیفہ اسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا سایہ شفقت و محبت اور ظل روحانی سدا مدام اور قائم و دائم رکھے۔اور کامل شفایابی والی لمبی زندگی عطا فرمائے۔آمین سبحان الله وبحمده سبحان الله العظيم اللهم صل على محمد وال محمد