حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب — Page 154
رشاہ صاحب باب پنجم۔۔۔۔اعلام الہی کاظہور قرآن کریم کے اس اسلوب اور انداز سے یہ ایماء ملتا ہے کہ بسا اوقات الہی الہامات اور وحی پر مشتمل پیشگوئیاں اولاد میں پھر اولاد کی اولاد میں بلکہ بعض دفعہ کئی نسلوں تک چلتی ہیں۔سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کئی پیشگوئیوں میں یہ اسلوب اور اشارہ ملتا ہے۔جیسے يَاتُونَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ یہ الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی حیات طیبہ میں بارہا پورے ہوئے۔اور پہلی تین خلافتوں اور موجودہ دورِ خلافت میں بھی اُن کا ظہور ہورہا ہے۔یہ وہ فعلی شہادت ہے جس سے انکار کرنا ممکن نہیں ہے۔حضرت ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ صاحب کو بھی اللہ تعالیٰ نے الہاماً بتایا تھا کہ: میں تجھے ایک لڑکا دوں گا“ حضور انور کی والدہ ماجدہ حضرت سیدہ ام طاہر بیگم صاحبہ کی پیدائش سے قبل آپ کے والد ماجد حضرت ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ صاحب (اللہ آپ سے راضی ہو ) کو اللہ تعالیٰ نے الہاما خبر دی کہ میں تجھے ایک بیٹا دوں گا“ اس کی بابت حضرت مولانا برکات احمد صاحب را جیکی ابن حضرت مولانا غلام رسول صاحب را جیکی محترم بابا اندر صاحب کی روایت بیان فرماتے ہیں کہ:- ” جب میں رعیہ ضلع سیالکوٹ میں حضرت ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ صاحب (اللہ آپ سے راضی ہو ) کے ہاں ملازم تھا تو ایک دفعہ حضرت شاہ صاحب نے مجھے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے الہام فرمایا ہے کہ ”میں تجھے بیٹا دوں گا“ دواڑھائی ماہ کے بعد بجائے لڑکا پیدا ہونے کے لڑکی پیدا ہوئی۔جن کا نام مریم بیگم رکھا گیا۔حضرت ڈاکٹر صاحب نے مجھے علیحدہ جا کر کہا کہ خدا تعالیٰ نے مجھے لڑکا دینے کا وعدہ فرمایا تھا لیکن لڑکی پیدا ہوئی۔شاید مجھے اللہ تعالیٰ کا الہام سمجھنے میں غلطی لگی ہے۔اور شائد آئندہ کسی وقت میں پورا ہونا ہو۔میں نے عرض کیا کہ ہوسکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس لڑکی کو لڑکوں سے بڑھ کر دے۔اور یہ اپنی شان اور کام میں بیٹوں سے بھی بڑھ جائے۔جب حضرت مریم بیگم صاحبہ (ام طاہر ) کی شادی سیدنا حضرت خلیفتہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز سے ہوئی تو میں نے مبارک باد دی۔اور عرض کی