حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب

by Other Authors

Page 3 of 233

حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب — Page 3

شاہ صاحب باب اول۔۔۔۔ابتدائی حالات اپنی قوم سادات کی اصلاح و بہبودی کے لئے بھی خاص کر درد دل سے تم دعائیں مانگو اور اُن کو خوب ( دعوۃ الی اللہ ) کرو۔( وصیت حضرت شاہ صاحب صفحه ۳۴) مکرمه دمحترمه فرخنده اختر صاحبه زوجہ حضرت سید محمود اللہ شاہ صاحب روایت کرتی ہیں: میں نے حضرت سید محمود اللہ شاہ صاحب سے دریافت کیا ، کیا آپ حسنی سید ہیں یا حسینی؟ اس پر آپ نے جواب دیا کہ میں نے والد ماجد ( حضرت سید عبدالستار شاہ صاحب اللہ آپ سے راضی ہو ) سے سنا ہے کہ ہم حسینی سید ہیں۔پھر خود ہی انہوں (حضرت سید عبدالستار شاہ صاحب) نے ذکر کیا کہ ان کے والد نے ایک دفعہ خواب دیکھا عین جوانی کی حالت میں کہ ایک لشکر نے پڑاؤ ڈالا ہوا ہے۔سپاہی ادھر اُدھر پھر رہے ہیں اور میں کھڑا ہوں ایک طرف دیکھ رہا ہوں۔درمیان میں ایک بہت بڑا خیمہ نظر آتا ہے۔جس میں خوب روشنی ہے۔اور وہ روشنی چھن چھن کر خیمہ سے باہر آ رہی ہے۔اتنے میں میرے والد صاحب ( حضرت سید باغ حسن شاہ صاحب والد صاحب حضرت سید عبدالستارشاہ صاحب) نظر آتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ تمہیں تلاش کر رہا تھا۔آؤ چلو میں تم کو خیمہ میں تلاش کر رہا تھا۔آؤ چلو میں تم کو خیمہ میں لے جاؤں۔جہاں حضرت رسول کریم عہ تشریف فرما ہیں۔انہوں نے میرا ہاتھ پکڑا۔اور خیمہ کی طرف چل دیئے۔خیمہ کا ہ بنا تو اس قدر روشنی تھی کہ آنکھیں چکا چوند ہوگئیں۔اور میری آنکھ کھل گئی۔یہ خواب حضرت سید محمود اللہ شاہ صاحب نے میرے والد حضرت شیخ نیاز محمد صاحب مرحوم و مغفور ( رفیق) حضرت مسیح موعود کو بھی بتائی تھی۔حضرت شاہ صاحب فرمایا کرتے تھے کہ ہم بخاری سید ہیں کیونکہ ہم بخارا کی طرف سے آئے تھے“۔" حضرت خلیفہ اسیح الرابع ایدہ اللہ تعالی از مولانا دوست محمد شاہد صاحب صفحه ۳۴-۳۵)