ولکن شُبّھہ لھم

by Other Authors

Page 1 of 76

ولکن شُبّھہ لھم — Page 1

لدھیانوی صاحب ے کتابچہ کے متعلق ایک عمومی جائزہ مولوی محمد یوسف لدھیانوی صاحب کا ایک رسالہ ہو نزول عیسی علیہ السّلام چند شبہات کا جواب نظر سے گزرا جو مومون نے ایک ایسے سیدھے سادھے مسلمان کے مکتوب کے جواب میں لکھا ہے۔چین کا احمدیت سے کوئی واسطہ نہیں۔مگر وفات عیسی علیہ السّلام کے قائل ہیں۔چنانچہ سائل نے اپنے خط کے آغاز میں ہی لکھا ہے کہ کئی تحقیق است وفات مسیح علیہ السلام کے قائل ہیں ، جناب لدھیانوی صاحب نے بنوابی رسالہ میں اپنی تمام تر کوشش اور سعی حضرت عیسی علیہ السلام کے زندہ ثابت کرنے کے لیے کی ہے۔وہ اس میں کسی حد تک کامیاب ہوئے ہیں، اس کا اندازہ آپ کو آئندہ سطور سے ہو جائے گا۔کیونکہ مردے کو زندہ ثابت کر نا کوئی آسان کام نہیں۔بالخصوص بیسیویں صدی کے سائنس اور ٹیکنا لو جی کے اس دور میں ایک عام انسان بھی ایسے دقیانوسی اور بو دے عقیدہ کو قبول کرنیکے لیے آمادہ نہیں ہو سکتا، کجا یہ کہ اہل علم و عقل جن کی فراست نور قرآن اور نور مصطفوی سے منور ہو ، یہ عقیدہ رکھیں۔حیات مسیح کا عقیدہ ابتدائی صدیوں میں عیسائی نو مسلموں کے ذریعہ اسلام میں داخل ہوا ، اور نزول مسیح کی پیش گوئی کے پس منظر میں بہت سے جید علماء بھی غلط فہمی کا شکار ہو گئے۔یہاں تک کہ مرور زمانہ سے یہ عقیدہ اتنا راسخ ہوا کہ اصل الاصول سمجھا جانے لگا اور اس کے منکرین پر کفر کے فتوے لگائے گئے۔بایں ہمہ ہر دور میں ایسے علماء بھی پیدا ہوتے رہے جو اپنے نوبی فراست کے باعث اس عقیدہ کو رد کرتے رہے اور