ولکن شُبّھہ لھم

by Other Authors

Page 18 of 76

ولکن شُبّھہ لھم — Page 18

السلام بایس جید عنصر می مرفوع شده اند یا بعد موت عرفی روح پاک اوشان مرفوع گردیده است حضور فرمودند که بچوں دیگر انبیاء و اولیاء مرفوع گشته اند اشارات فریدی حصته چهارم م۱۳ در مطلع رفیق عام لاہورست ۱۳۲) یعنی حضرت عیسی علیہ السلام کے رفع کے بارہ میں بات چل پڑی۔حاضرین مجلس میں سے ایک نے عرض کیا کہ قبلہ احضرت عیسی علیہ السلام کا اس ظاہری جسم کے ساتھ رفع ہوا یا طبعی موت کے بعد آپ کی پاک روح کو یہ فع و منزلت عطا ہوئی۔حضرت خواجہ صاحب نے فرمایا کہ دیگر انبیاء و اولیاء کی طرح ہی حضرت عیسی علیہ السلام کا بھی رفع ہوا ہے۔یعنی روحانی رفع ۲۰ - علامہ عبید اللہ سندھی العام الرحمان فی تفسیر القرآن (اردو ترجمہ) میں فرماتے ہیں : - " ممنتك تجھے مارنے والا ہوں۔یہ جو حیات عیسی لوگوں میں مشہور ہے یہ یہودی کہانی نیز صابی من گھڑت کہانی ہے۔" (العام الرحمان فی تفسیر القرآن سورۃ الفاتحہ تا سورة المائدة از محمد والظلم امام انقلاب علامہ مولانا عبید اللہ سندھی سن ۲۲ - ناشر علامہ مولانا محمد معاویہ - اداره بیت الحکمہ الامام ولی الله الدہلوی - کبیر والہ ضلع ملتان جھنگ روڈ) ۲۱ - نواب اعظم یار جنگ وفات مسیح کے قائل ہیں آپ تحریر فرماتے ہیں :- حضرت علی یقینا مر گئے جس کی خبر قرآن مجید میں دوسری جگہ دی گئی ہے إِذْ قَالَ اللهُ يَا عينى إِلى مُتَوَفِّيكَ وَرَافِعُكَ إِلَى (ال عمران: ۳۸) جس کی تفسیر میں مضمر ین نے بہت کچھ پس و پیش کیا ہے۔بلکہ اس کو بالکل الٹ دیا ہے وہ یوں پڑھتے ہیں رافعک اتی و متوفيك مگر اصلی قرآن کی تو یہ عبارت نہیں ہے اگر مفسرین نے کوئی نیا قرآن بنایا ہو تو اس میں ہوگی پھر دوسری جگہ اور بھی صاف ہے۔