دینیات کی پہلی کتاب

by Other Authors

Page 86 of 134

دینیات کی پہلی کتاب — Page 86

۸۶ آپ کا مجاہدہ اور ایشیار انہی دنوں کا ذکر ہے کہ آپ نے اللہ تعالیٰ کے منشاء اور سُنّتِ انبیاء کے مطابق متواتر ۶ ماہ کے روزے رکھے۔بعض دفعہ ایسا ہوتا کہ جو کھانا گھر سے آتا وہ آپ غریبوں کو دے دیتے۔اور خود خالی پیٹ رہتے۔آپ کو شروع سے ہی یہ عادت تھی کہ کھانا کم کھاتے تھے۔اور غریبوں میں بانٹ دیا کرتے تھے۔اور بعض دفعہ خود تو چنے بھنوا کر گزارہ کر لیتے۔اور اپنا کھا نا غریبوں کو دے دیا کرتے۔اسی لئے آپ کی مجلس میں غریبوں اور محتاجوں کا اکثر ہجوم رہتا تھا۔آپ کے بڑے بھائی مرزا غلام قادر صاحب نے اپنے والد بزرگوار کی وفات کے بعد چونکہ ساری جائداد پر قبضہ کر رکھا تھا۔اور آپ اپنی حیادار طبیعت کی وجہ سے اُن سے اتنا بھی مطالبہ نہیں کر سکتے تھے کہ میرا حصہ جائداد مجھے دے دو۔اس لئے آپ کے یہ ایام نہایت تنگی میں گزرے۔گو آپ کے بھائی صاحب آپ کی ضروریات کا خیال رکھتے تھے۔اور آپ سے ایک حد تک محبت بھی رکھتے تھے۔لیکن وہ اپنے دنیاوی کاموں میں مصروفیت کے سبب آپ کا پورا خیال نہیں رکھ سکتے تھے۔لیکن آپ نے نہایت صبر وشکر اور استقلال کے ساتھ اُن کی وفات تک ( جو ۱۸۸۴ء میں ہوئی) یہ آزمائش کے دن گزار دئے۔حضرت مسیح موعود اللی کا پبلک میں آنا ۱۸۷ء تک جب کہ آپ کے والد بزرگوار کی وفات ہوئی۔آپ کی زندگی گوشہ نشینی میں گزری۔مگر اس کے بعد آپ نے پبلک میں آہستہ آہستہ آنا شروع کیا۔بلکہ اللہ تعالیٰ ہی