دینیات کی پہلی کتاب

by Other Authors

Page 6 of 134

دینیات کی پہلی کتاب — Page 6

مشکل الفاظ کا حل :۔(۱) منسوب کرنا۔اپنے آپ کو اُس چیز کا نام دینا جسے وہ پسند کرتا ہو۔(۲) ارکان۔رُکن کی جمع ہے۔رکن کے معنے ہیں ستون۔کھمبا۔چیز کا بڑا حصہ۔(۳) کلمہ۔قول۔بات۔شریعت میں اُن الفاظ کے مجموعہ کا نام کلمہ ہے جس میں اللہ تعالیٰ کی توحید اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کا اقرار ہو۔(۴) طیبہ۔پاکیزہ۔(۵) شہادت۔گواہی دینا۔(1) رسُول بھیجا ہوا۔رسُول اور مرسل کے ایک ہی معنے ہیں سوالات:۔(۱) اسلام کسے کہتے ہیں؟ (۲) مذ ہب کسے کہتے ہیں؟ (۳) اسلام کی بنیا د رکن پانچ باتوں پر ہے؟ (۴) کلمہ طیبہ اور کلمہ شہادت کیا ہے؟