دینیات کی پہلی کتاب

by Other Authors

Page 52 of 134

دینیات کی پہلی کتاب — Page 52

مدینہ میں ورود forb قبا میں ۴ دن رہنے کے بعد آپ نے شہر کا رُخ کیا۔جمعہ کا دن تھا۔راستہ میں بنو سالم کے محلہ میں جمعہ کی نماز کا وقت آ گیا۔آپ نے جمعہ پڑھایا۔نماز کے بعد آپ آگے بڑھے۔شہر کے تمام معزب زین استقبال کے لئے دورویہ کھڑے تھے۔ہر ایک یہی کہتا تھا کہ یا رسُول اللہ ! ہمارے گھر۔ہمارے مال۔ہماری جانیں حاضر ہیں۔حضور شکریہ ادا کرتے ہوئے آگے ہی آگے چلتے گئے۔عورتیں مکانوں کی چھتوں پر چڑھ کر یہ گیت گا رہی تھیں :۔طَلَعَ الْبَدْرُ عَلَيْنَا مِنْ ثَنِيَّاتِ الْوَدَاع طلوع ہوا چودھویں کا چاند ہم پر وداع کی گھاٹیوں وَجَبَ الشُّكْرُ عَلَيْنَا مَا دَعَا لِلَّهِ دَاع واجب ہے شکر کرنا ہم پر جب تک کہ دُعا مانگنے والا دُعا مانگے بنو نجار کی لڑکیاں یہ گیت گار ہی تھیں :۔نَحْنُ جَوَارٍ مِنْ بَنِي النَّجَارِ يَا حَبَّذَا مُحَمَّدًا مِّنْ جَارٍ! ہم نجار خاندان کی لڑکیاں ہیں آہا! محمد اب ہمارے پڑوسی ہوں گے آپ نے فرمایا کہ میری اونٹنی جہاں ٹھیر جائے گی وہیں میر اٹھیر نا ہوگا۔آپ کی اونٹنی جب حضرت ابو ایوب انصاری کے گھر کے قریب پہونچی تو بیٹھ گئی۔بس پھر کیا تھا حضرت ابوایوب کی خوشی کی کوئی انتہا نہ رہی۔اپنے گھر میں حضور کو اُتارا۔سات ماہ تک آپ وہیں مقیم رہے۔