دینیات کی پہلی کتاب — Page 48
émo۔ہمارا نبی دس سالہ مدنی زندگی کے حالات اِسلام کے پر شوکت دور کا آغاز اسلام کا یہ پر شوکت دور واقعہ ہجرت سے شروع ہوتا ہے۔اس لئے ذرا تفصیل سے اس کا ذکر کرنا ضروری ہے۔جب کفار مکہ نے دار انکہ وہ (کمیٹی گھر ) میں آپ کے قتل کا مطورہ ملک نہ کر لیا تو رات کے وقت مختلف قبائل کے مسلح نو جوان آپ کے مکان کے ارد گرد جمع ہو گئے۔مکان سے نکلنے کا جو راستہ تھا اُس پر خاص نگاہ تھی۔مکہ والے گو آپ کے مخالف تھے مگر آپ کی امانت اور دیانت کی وجہ سے آپ کے پاس امانتیں رکھ جاتے تھے۔اس لئے حضور نے حضرت علی کو بلا کر تمام حساب و کتاب بتا کر امانت کا سارا مال ان کے سپرد کر دیا۔اور اپنے بستر پر انہیں لٹا کر اللہ کا نام لے کر گھر سے باہر نکل آئے۔جو نو جوان دروازے پر گھات لگائے بیٹھے تھے۔اللہ تعالیٰ نے اُن پر ایسی غفلت طاری کی کہ انہیں آپ کے باہر نکلنے کا علم تک نہ ہوا۔حضرت ابو بکڑ سے پہلے مشورہ ہو چکا تھا۔اس لئے آپ نے انہیں ساتھ لےلیا۔اور غار ثور کی طرف رُخ کیا جو مکہ سے تین میل کے فاصلہ پر تھی۔وہاں پہنچ کر اس تنگ و تار یک غار میں دونوں ساتھی روپوش ہو گئے۔کفار کو جب پتہ چلا تو پہلے اُنہوں نے ادھر اُدھر تلاش کی۔صحابہ سے پوچھا۔مگر