دینیات کی پہلی کتاب — Page 33
۳۳ ابو لہب جو آپ کا چا تھا آگ بگولا ہو کر بول اٹھا:۔تَبَّا لَّكَ الهذا جَمَعْتَنا؟ تیرابر اہو کیا اس لئے تُو نے ہمیں جمع کیا تھا اُس کی اس گستاخی کی سزا میں اللہ تعالیٰ نے اس کو آئندہ حق قبول کرنے سے محروم کر دیا۔اور اُس کے بارے میں سورۃ تثبت اُتاری جس میں ابو لہب کے بُرے انجام کے علاوہ اُس کی بیوی کے بُرے انجام کا بھی ذکر فرما دیا۔اس واقعہ سے ایک عجیب سبق ملتا ہے کہ خُدا کے نبیوں ، ولیوں اور برگزیدوں کے حق میں کبھی برا کلمہ نہیں بولنا چاہیئے ورنہ انسان کو اس کی سزا اس دُنیا میں بھی ملتی ہے اور آخرت کی سزا تو بہت بڑی ہے۔قریش کو پرائیویٹ دعوت اس کے بعد آپ نے قریش کی دعوت کی۔انہیں کھانا کھلایا۔جب سب کھانا کھا چکے تو آپ نے فرمایا کہ اگر تم کامیاب ہونا چاہتے ہو تو میرا ساتھ دو۔اس پر سب قریش ہنس کر چلے گئے۔دوبارہ دعوت آپ نے حضرت علیؓ سے کہا کہ پھر دعوت کا انتظام کرو۔اب کے انہیں پہلے خُدا کا پیغام سنائیں گے اور پھر کھانا کھلائیں گے۔چنانچہ جب سب لوگ جمع ہو گئے تو آپ نے تاریخ طبری و میس بحوالہ سیرت خاتم النب تین جلد اوّل