دینیات کی پہلی کتاب

by Other Authors

Page 19 of 134

دینیات کی پہلی کتاب — Page 19

د مینیات کی پہلی کتاب اُس نے بُرے لوگوں کے لئے بھی ایک جگہ بنائی ہے۔جس میں ہر قسم کے دُکھ۔غم اور تکلیف دینے والے تمام سامان پیدا کئے ہیں۔اس کو دوزخ کہتے ہیں۔وہ جس بندہ سے اُس کے بُرے کاموں کی وجہ سے ناراض ہوتا ہے اُس کے مرنے پر اُسے دوزخ میں ڈالتا ہے۔ہمیشہ کے لئے نہیں بلکہ جتنے اس کے گناہ ہوتے ہیں اتنی سزا دے کر پھر اپنی بہشت میں داخل کرتا ہے۔بچو ! ہمارا خدا جب ہم پر اتنا مہربان ہے کہ باپ اور ماں سے بھی زیادہ ہمارے آرام کا خیال رکھتا ہے۔پھر وہ نیک کام کرنے پر اتنا بڑا بدلہ دینے کے لئے تیار ہے کہ ہمیشہ ہمیش کے لئے اپنا بہشت دے گا تو کیوں نہ ہم اپنے خدا کو راضی اور خوش کریں۔ہمیں چاہئیے کہ دن رات میں جب بھی ہمیں موقعہ ملے۔اس کی عبادت کریں۔اس کی تعریف کریں۔اس کی نعمتوں کا شکر کریں۔تاہم اُسے خوش کر کے اس کی جنت کے وارث ہوں۔اور ہر ایسے عمل اور فعل سے بچیں جو اُس کی ناراضگی کامو جب ہوں۔سوالات :- (۱) ہمارے خُدا کی کیا صفات ہیں؟ (۲) ہم اُس کی کیوں عبادت کریں؟ (۳) وہ کن باتوں سے خوش ہوتا ہے؟ اور (۴) کن باتوں سے ناراض ہوتا ہے؟