دینیات کی پہلی کتاب

by Other Authors

Page 130 of 134

دینیات کی پہلی کتاب — Page 130

۱۳۰ احمدی طالب علم اسلام اور احمدیت کیلئے کیا کر سکتے ہیں از حَضْرَتْ مُصْلِحْ مَوْعُود رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ (۲۴ / جولائی ۱۹۴۱ء کو طلبائے بورڈ نگ تحریک جدید کو حضور نے مخاطب کرتے ہوئے فرمایا:۔) تم یہ مت خیال کرو کہ ہم طالب علم ہیں۔ہم کیا کر سکتے ہیں۔دراصل یہی وہ زمانہ ہے جس میں کی ہوئی تیاری بعد کی زندگی میں مفید ثابت ہوتی ہے۔اور یہی وہ زندگی ہے جس میں آئیندہ کام کرنے کے لئے جوش اور ولولہ پیدا کیا جاسکتا ہے۔تم میں چھوٹے بھی ہیں اور بڑے بھی۔وہ عُمر جو چھوٹوں کی ہے وہ بھی ہم پر گزری ہے اور وہ عمر جو بڑوں کی ہے وہ بھی ہم پر گزری ہے۔اس عمر میں اسلام کی خدمت کا ہم میں ایسا جوش پایا جاتا تھا کہ اُس وقت ہم بڑوں کی امداد کے محتاج نہ ہوتے تھے تمہیں یہ یقین رکھنا چاہیئے کہ بہت بڑے مقصد کے لئے تم پیدا کئے گئے ہو۔تمہارے اندر اسلام اور احمدیت کو دُنیا میں پھیلانے کیلئے ایک آگ سی لگی ہونی چاہئیے۔یہ آگ ہر عمر کے بچہ کے دل میں پیدا ہوسکتی ہے اور اس سے بڑے کام کر اسکتی ہے۔کیونکہ جب یہ آگ پیدا ہو جائے تو کوئی چیز مقابلہ نہیں کر سکتی۔پس اسلام اور احمدیت کی محبت اپنے دلوں میں پیدا کرو اور اسلام دُنیا میں غالب کرنے کے مقصد کو اپنے سامنے رکھا کرو“ (الفضل مورخہ ۲۶ / جولائی ۱۹۴۱ء)