دینیات کی پہلی کتاب

by Other Authors

Page 100 of 134

دینیات کی پہلی کتاب — Page 100

ط یعنی اس سے بچنے کی تاکید آئی ہے۔فرمایا وَيَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ وَ الْمُنْكَرِ وَالْبَغْيِ يعني اللہ تعالی تمہیں روکتا ہے بے حیائی اور بُرائی اور بغاوت سے۔(۲) امانت امانت کے معنے ہیں وہ چیز جو کسی کی حفاظت میں اس غرض کے لئے دی جائے کہ جب اس سے طلب کی جائے وہ فورا اُسے اُس کے مالک کے سپر دکر دے۔جس کے سپرد کوئی چیز کی جائے اُسے آمین کہتے ہیں۔قرآن مجید میں حکم ہے کہ :۔کرو۔(الف) أَنْ تُؤَدُّوا الْأَمَانَاتِ إِلَى أَهْلِهَا -۔امانتیں اُن کے حقداروں کو دے دیا (ب) فَلْيُو دَ الَّذِي ائْتُمِنَ أَمَانَتَہ۔جس کے سپر دامانت کی گئی ہو۔اُسے چاہیئے کہ وہ اُس کے حقدار کو دے دے۔انسان کے پاس جو کچھ بھی ہے وہ سب خدا تعالیٰ کی امانت ہے۔اس لئے جب وہ اس سے طلب کرے اس کے دینے میں پس و پیش نہ کرے۔امانت کی ضد خیانت ہے۔یعنی حقدار کا حق مار لینا بُری چیز ہے۔اس سے بچنا چاہئیے۔(۳) دیانت امانت ، راستی ، اور سچائی کا نام دیانت ہے۔اور جس میں دیانت ہوا سے دیانتدار کہتے ہیں۔دیانت کا مفہوم بھی قریب قریب امانت کے سمجھنا چاہئیے۔اس کا ضد بد دیانتی