دینیات کی پہلی کتاب — Page 99
ہمارے قومی شعار اخلاق حسنہ نمبر (۲) اب ہم اس سبق میں بعض اخلاق حسنہ کا ذکر کرتے ہیں جو کہ ہمارا قومی شعار ہیں۔اور جن کا پایا جانا ہم میں ضروری ہے۔(۱) اطاعت اطاعت کے معنے ہیں حکم ماننا۔فرمانبرداری کرنا۔قرآن مجید میں اطاعت کی بڑی تاکید آئی ہے جیسے فرمایا:۔يَأَيُّهَا الَّذِيْنَ آمَنُوْا اَطِيْعُوا اللَّهَ وَاَطِيْعُوا الرَّسُوْلَ وَ أَوْلِي الْأَمْرِ مِنكُمْ۔اے ایمان والو! اللہ اور اُس کے رسول کی اطاعت کرو۔اور جو تم پر حاکم ہوں اُن کی بھی فرمانبرداری کرو۔جو فرمانبرداری کرے اُسے عربی میں مطیع کہتے ہیں۔اور جس کی فرمانبرداری کی جائے اُسے مُطاع کہتے ہیں۔اطاعت کی ضد بغاوت ہے۔یعنی نافرمانی۔قرآن مجید میں