دینیات کا پہلا رسالہ

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 15 of 19

دینیات کا پہلا رسالہ — Page 15

۲۸ -L نماز میں دائیں بائیں طرف یا آسمان کی طرف دیکھنا۔نماز میں جمائی یا انگڑائی آوے۔تو حتی الامکان روکو۔سجدہ کے وقت دونوں بازوؤں کو زمین پر بچھا دینا۔یا پیٹ کو ران سے ملانا۔+1- بلا ضرورت کھانسنا اگر کھانسی نہ رک سکے تو مضائقہ نہیں ہے۔پیشاب یا پاخانہ کی ضرورت کی حالت میں نماز نہ پڑھے۔ان سے فارغ ہو کر اطمینان سے نماز پڑھنی چاہئیے۔بلکہ کھانا سامنے ہو تو کھا کر پڑھے۔-1 ایمانداری کی باتیں اللہ تعالیٰ پر ایمان لانا اور یقین کرنا کہ وہ ایک ہے۔تمام عیبوں سے پاک تمام صفات کا ملہ سے موصوف سب کا مالک - رب- رحمن۔رحیم۔وحدہ لاشریک لہ ہے۔۲- اس کے ملائکہ پر ایمان لانا کہ جب دل میں نیکی کی تحریک کریں۔تو اس پر عمل کرے۔-۴۔اس کی کتابوں پر ایمان لانا۔اس کے انبیاء پر اور اس بات پر کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم خاتم النبین ہیں۔ایمان لانا۔بعث بعد الموت پر ایمان لانا۔۶- تقدیر پر ایمان لانا کہ ہر ایک چیز کے لئے ایک اندازہ ہے اور اس کی مقدار ہے۔پس جیسا کوئی کرے گا ویسا پھل پائے گا اور اللہ تعالیٰ کو تمام اشیا و واقعات کا علم ہے۔۷۔جزا و سزا پرایمان لانا۔دینداری کی باتیں اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کا زبان سے اقرار کرنا۔۲- نماز پڑھنا۔زکوة دینا۔۴ روزہ رکھنا۔توفیق ہو تو حج کرنا۔اللہ کی راہ میں جہاد کرنا ( قلم سے سے زبان