دلچسپ علمی واقعات و مشاہدات — Page 93
93 اب میرے لیے اس کلمہ حق کے جاری بر زبان ہونے کے بعد سامعین کو یہ یقین دلانے میں کوئی مشکل نہ رہی کہ آیت لَوْتَقَوَّلَ عَلَيْنَا بَعْض الاقَاوِيلِ" میں خالق کائنات کے ازلی ابدی تعزیری دستور وقانون کا تذکرہ ہے۔جس کے سامنے برطانوی استعمار یا دنیا کی کسی بڑی سے بڑی مملکت کو دم مارنے کی مجال نہیں اور جس کو نا کام بنانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوسکتا۔پس یہ نقطہ نگاہ کہ یہ آیت کوئی اصول بیان نہیں کرتی بلکہ صرف یہ اشارہ کرتی ہے کہ باقی مفتری بے شک دندناتے رہیں لیکن معاذ اللہ رسول اللہ اس کا ارتکاب کرتے تو آپ کی شہ رگ ضرور کاٹ دی جاتی۔آنحضرت ﷺ کے شان مبارک کی کھلی گستاخی ہے۔کوئی اگر خدا پر کرے کچھ بھی افترا ہوگا وہ قتل ، ہے یہی اس جرم کی سزا ( مسیح موعود ) یہ بزرگ دونوں سوالات کا جواب سننے کے بعد فرمانے لگے کہ اب مجھے احمدی ہی سمجھئے مگر بیعت فارم پر دستخط نہیں کروں گا۔ناچیز نے نہایت ادب و احترام سے انہیں نصیحت کی کہ بیعت فارم تو آنحضرت ﷺ کے اس تاکیدی فرمان پر عمل کی زندہ دستاویز ہے کہ آپ کو آنحضور کے ارشاد کی تعمیل میں واقعی خلیفہ اللہ المہدی کی بیعت کا اعزاز حاصل ہے۔مجھے ربوہ آنے کے کچھ عرصہ بعد ایک غیر مصدقہ اطلاع ملی کہ اس سعید الفطرت بزرگ عالم دین نے بیعت فارم پر بھی دستخط کر دیئے ہیں۔واللہ اعلم بالصواب۔ہر طرف آواز دینا ہے ہمارا کام آج جس کی فطرت نیک ہے وہ آئے گا انجام کار