دلچسپ علمی واقعات و مشاہدات — Page 82
82 گفتگو نہیں کرنا چاہتا۔میں نے اُن کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے یہ اصولی بات کہ کر ہم دونوں کا نہایت قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچالیا ہے۔لہذا مجھے فقط یہ کہنا ہے کہ خدا کے تمام نبی زمین کو جنت نظیر بنانے کے لیے ہی آتے ہیں وگر نہ زمانہ تو ہر جگہ جہنم زار کا نقشہ پیش کر رہا ہوتا ہے۔لہذا آپ نہ صرف بہشتی مقبرہ دیکھیں بلکہ پورے ربوہ کی سیر کریں۔آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ یہ شہر اپنے روحانی علمی اور روحانی ماحول اور پاکیزہ فضا کے اعتبار سے یقیناً بہشت کا نمونہ ہے۔یہی وہ مبارک بستی ہے جہاں ہر طرف سلام ہی کے نغمے گونج رہے ہیں۔جیسا کہ کتاب اللہ نے جنتیوں کی ایک علامت یہ بھی بیان فرمائی ہے۔علاوہ ازیں رسول اللہ اللہ نے تو یہاں تک فرمایا ہے کہ جنت کے ربوہ کا نام فردوس ہے۔"الفردوس ربوة الجنة" (جامع الصغير للسيوطى ) اب میری درخواست ہے کہ آپ بہشت ربوہ میں مشاہدہ فرما لیجئے اور اگر دوزخ کا شوق زیارت بھی ہو تو ” چنیوٹ شریف تشریف لے جائیے !! 80- ایک ادبی محفل میں قرار دادے ستمبر زیر موضوع تھی۔میں نے حاضرین کو بالخصوص اس پہلو کی طرف متوجہ کیا کہ قرارداد میں ہمیں احمدی کہلانے کی دستوری اور آئینی طور پر کھلی اجازت ہے اور حضرت مسیح موعود کے نزدیک احمدی کی قانونی تعریف یہ ہے کہ: احمدی ایک امتیازی نام ہے۔احمد کے نام میں اسلام کے بانی صلى الله احمد علی کے ساتھ اتصال ہے احمدی ایک امتیازی نشان ہے۔خدا تعالیٰ کے نزدیک جو مسلمان ہیں وہ احمدی ہیں۔“ اخبار بدر قادیان جلد انمبر ۳۲ صفحه ۴۰۲) 81۔ضلع مظفر گڑھ کے مشہور قصبہ علی پور میں جماعت احمدیہ کا ایک جلسہ عام ہوا جس میں معز ز غیر از جماعت بھی ذوق و شوق سے شامل ہوئے اور سوالات بھی کثرت سے ہوئے۔ایک سوال یہ تھا کہ احمدی ہمارے پیچھے نماز کیوں نہیں پڑھتے ، ہمارے ساتھ تعلق نکاح و شادی پر کیوںں ممانعت ہے اور ہمارے بزرگوں کی نماز جنارہ پر کس لیے قدغن لگائی گئی ہے۔حالانکہ ہم کلمہ گو مسلمان ہیں۔جیسا کہ میں بیان کر آیا ہوں خاکسار خلافت ثانیہ و ثالثہ کے مبارک زمانہ میں اتمام حجت کے لیے ہر سفر تبلیغ میں کتابوں کا صندوق ساتھ رکھتا تھا۔بعد میں فوٹو کا پہیوں نے بہت آسانی پیدا کر دی تو میں نے