دلچسپ علمی واقعات و مشاہدات

by Other Authors

Page 81 of 115

دلچسپ علمی واقعات و مشاہدات — Page 81

81 77- دورہ یورپ کے دوران ایک موقع پر یہ سوال بھی سامنے آیا کہ حضرت مسیح موعود کو تصویر نہیں کھچوانی چاہیے تھی۔میں نے مختصر جواب دیا کہ آنحضرت کی حقانیت و صداقت کا سکہ اہل یورپ و امریکہ پر بٹھانے کے لیے تھی کیونکہ رسول خدا ﷺ نے مہدی موعود کا حلیہ مبارک چودہ سوسال قبل بتلا دیا تھا ( بخاری ) حضرت مسیح موعود آج زندہ نہیں مگر ممالک عالم کا ہر فرد آپ کے فوٹو کو دیکھ کر مخبر صادق آنحضرت ﷺ کی پیشگوئی کے پوری ہونے پر عینی گواہ بن سکتا ہے۔حضرت اقدس اپنے فارسی کلام میں فرماتے ہیں: موعودم I ماثور آمدم است، گر حیف رنگم چوگندم است 삼성 بنند منظرم و ہمو فرق بین است ز انسان که آمدست (أسيح الموعود ) در اخبار سرورم 78 - ضلع ملتان کی ایک دیہاتی احمدی جماعت کے صدر اسی سال (۲۰۰۷ء ) خاص طور پر مرکز میں تشریف لائے کہ انہیں ایک غیر احمدی دوست کو حضرت سلمان فارسی کے شجرہ نسب سے حضرت مسیح موعود کے آباء واجداد کا نام دکھلانا مقصود ہے۔میں نے انہیں اسماء الرجال کی قدیم اور مستند کتاب اسد الغابہ سے حضرت سلمان فارسی کے حالات کا عکس کرا کے دیا جس میں لکھا تھا کہ آپ کی کوئی نرینہ اولاد نہ تھی۔دوسرے میں نے ان پر واضح کیا کہ آنحضرت ﷺ نے فقط یہ پیشگوئی فرمائی تھی " من هولاء " کہ یہ موعود سلمان فارسی کی قوم میں سے ہوگا۔( نہ یہ کہ آپ کی نسل میں سے ) 79- حضرت خلیفہ امسیح الثالث اور حضرت خلیفہ امسیح الرابع فرمایا کرتے تھے کہ پاکستانی قوم کے ہزار میں سے ۱۹۹۹افراد شریف النفس ہیں۔گو علماء سو سے مرعوب ہیں۔میں نے یہ تجربہ سو فیصدی درست پایا ہے۔یہی وجہ ہے کہ میں اپنے پاکستانی بھائیوں کی زبان سے سخت ترین اعتراض کو بھی نہایت بشاشت، توجہ اور سنجیدگی سے سننے کا خوگر ہوں۔ایک دفعہ کسی شوخ مزاج نوجوان نے مجھ سے کہا کہ میں ربوہ میں صرف جنت و دوزخ اپنی آنکھوں سے دیکھنے کے لیے آیا ہوں۔کوئی اور