دلچسپ علمی واقعات و مشاہدات

by Other Authors

Page 67 of 115

دلچسپ علمی واقعات و مشاہدات — Page 67

67 بد زبان ملا نے گھیرا ہوا تھا۔ایک احمدی کا لجبیٹ کی مجھ پر اتفاقا نگاہ پڑ گئی۔وہ دوڑ کر میرے پاس تشریف لائے اور مجمع میں جانے کے لیے اصرار کیا۔میں نے اُن کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے انہیں رائے دی کہ میں گھر کی بجائے دفتر شعبہ تاریخ میں جاتا ہوں۔آپ سب حضرات وہیں پہنچ جائیں۔میں شدت سے انتظار کروں گا۔سو الحمدللہ دفتر کا دروازہ کھلتے ہی یہ سب معزز مہمان پہنچ گئے۔احمدی طالب علم ملا صاحب کے ساتھ ہی بیٹھ گئے اور اُن کی طرف سے ایک پر چی مجھے دی جس پر حضرت مسیح موعود کا یہ شعر لکھا تھا: کرم خاکی ہوں مرے پیارے نہ آدم زاد ہوں ہوں بشر کی جائے نفرت اور انسانوں کی عار خاکسار نے پورا شعر سنانے کے بعد علی وجہ البصیرت بیان کیا کہ حضرت مسیح موعود چونکہ خدا در مصطفی کے عاشق بے مثال ہیں، اس لیے آپ کا نثری یا شعری کلام صرف ایسا شخص سمجھ سکتا ہے جو کتاب اللہ اور حدیث رسول اللہ کا گہرا مطالعہ رکھتا ہو اور اس کے ہر لفظ کے برحق ہونے پر دل سے اور یقین رکھتا ہو۔حضرت اقدس خودارشاد فرماتے ہیں عزیزو ہے قرآن حق کو نہیں انساں باغ احمد سے ہم نے پھل کھایا میرا بستان کلام احمد ہے اس حقیقت کی روشنی میں آئیے قرآن وحدیث کے دربار میں حاضر ہوں۔اللہ جل شانہ نے سورہ یس آیت ۷۹۷۸ میں بنی نوع کو نصیحت فرمائی ہے کہ اس حقیقت کو فراموش نہ کرو کہ ہم نے تم سب کو نطفہ سے پیدا کیا ہے۔اس آیت کی تفسیر میں حدیث میں کامل الایمان ہونے کی یہ علامت بیان ہوئی ہے کہ ہر انسان کو چاہئے کہ وہ سب مخلوق کو اونٹ کی مینگنی کے برابر اور اپنے تئیں مینگنی سے بھی کمتر اور حقیر سمجھے۔( عوارف المعارف باب ۶۳ تالیف عارف باللہ حضرت شہاب الدین سہروردی۔ولادت ۱۱۶۶اء وفات ستمبر ۱۲۳۵ء) صاف کھل گیا حضرت اقدس کے عارفانہ شعر کا پہلا مصرعہ اسی روح تصوف کی عکاسی کرتا ہے۔