دلچسپ علمی واقعات و مشاہدات

by Other Authors

Page 40 of 115

دلچسپ علمی واقعات و مشاہدات — Page 40

40 40 صحابه نبوی 38 میں بعض احمد ہی نوجوان کی رفاقت میں ربوہ سے بذریعہ ریل لاہور جارہا تھا کہ سوال و جواب کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ایک احمدی نوجوان نے دریافت کیا کہ ہم حضرت علی خلیفہ رسول کے لیے بھی رضی اللہ کی دعا کرتے ہیں اور حضرت امیر معاویہ کے لیے بھی۔حالانکہ مؤخر الذکر خلافت رابعہ کے منکر بلکہ مخالف تھے۔اس دلچسپ سوال پر میں نے عزیز سے پوچھا کہ آپ نے کبھی حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کو دیکھا ہے کہنے لگے نہیں۔میں نے کہا مجھے بھی ان کی زیارت کی سعادت نصیب نہیں ہوئی۔ہاں سید الشہد احضرت امام حسین علیہ السلام کے برادر اکبر حضرت سیدنا امام حسن علیہ السلام نے انہیں بہت قریب سے دیکھا اور ان کے حق میں خلافت سے دستبردار ہو کر انہیں رضی اللہ کی دعا کا مستحق بنا دیا۔اب میں یا آپ کیا کر سکتے ہیں؟؟ ۱۹۸۵-39ء میں یہ عاجز حضرت خلیفتہ المسیح الرابع کی ذرہ نوازی سے صدر انجمن احمدیہ پاکستان کے نمائندہ کے طور پر جلسہ انگلستان میں شامل ہوا۔جس کے بعد ملک کی مختلف جماعتوں کے جلسوں اور مجالس سوال و جواب میں شرکت کا موقع میسر آیا۔جن کی رپورٹوں پر حضور نے اپنے قلم مبارک سے از حد مسرت اور خوشنودی کا اظہار فرمایا۔مجھے یاد ہے بریڈ فورڈ کی ایک مجلس سوال و جواب میں ایک شیعہ دوست نے سوال کیا کہ بخاری شریف میں لکھا ہے کہ آنحضرت نے حجۃ الوداع سے واپسی پر غدیرخم کے مقام پر حضرت علی المرتضیٰ کی نسبت اعلان فرمایا "من كنت مولاه فعلى مولاه" جس کا میں مولا ہوں علی بھی اس کا مولیٰ ہے۔ثابت ہوا کہ حضرت علی ہی خلیفہ بلا فصل تھے۔میں نے عرض کیا کہ آپ حضرات اپنے فاضل علماء کو مولانا کے لقب سے یاد کرتے ہیں تو کیا انہیں خلیفہ بلا فصل بھی کہتے ہیں؟ دوسرے ”بخاری کی دوسری حدیث میں اس واقعہ کا بالواسطہ طور پر یہ پس منظر موجود ہے کہ جب حضرت علی نے ابو جہل کی بیٹی سے شادی کا ارادہ کیا تو آنحضرت ﷺ نے شدید ناراضگی کا اظہار فرمایا۔نتیجہ یہ ہوا کہ صحابہ رسول نے بھی اُن کا بائیکاٹ کر دیا۔جس کے بعد انہوں نے اپنا ارادہ ملتوی فرمالیا۔یہی وجہ ہے کہ حضرت رسول خدا ﷺ نے میدان عرفات میں خطبہ کی بجائے واپسی پر ۱۸ ذی الحجہ مطابق ۱۵ مارچ ۶۲۲ ء کو جبکہ صرف صحابہ ہی موجود تھے حضرت علی کی معافی کا اعلان فرمایا اور ہدایت فرمائی جو مجھ سے محبت کرتا ہے ان سے بھی محبت کرنا چاہئے۔ع اتنی سی بات تھی جسے افسانہ کردیا