دلچسپ علمی واقعات و مشاہدات

by Other Authors

Page 4 of 115

دلچسپ علمی واقعات و مشاہدات — Page 4

4 بسم الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ حرف آغاز اللہ جل شانہ نے امت مسلمہ کو خیر الامم " کا تاج کیوں عطا فرمایا ہے؟ اس کا جواب خاتم الانبیا حضرت محمد مصطفی ﷺ کے مبارک الفاظ میں یہ ہے کہ مَنْ أَسْلَمَ عَلَى يديهِ رَجُلٌ وَجَبَتْ لَهُ الجَنَّة ، ( جامع الصغير للسیوطی جلد ۲ صفحہ ۱۶۴) جس شخص کے ہاتھ پر کوئی مسلمان ہوا اس کے لیے جنت واجب ہوگئی۔حضرت مسیح موعود سورۃ الرعد کی آیت ۱۸ وَأَمَّا مَا يَنْفَعُ النَّاسَ “ کی نہایت پُر کیف تفسیر میں تحریر فرماتے ہیں: جو کوئی اپنی زندگی بڑھانا چاہتا ہے اسے چاہیے کہ نیک کاموں کی تبلیغ کرے اور مخلوق کو فائدہ پہنچائے۔“ الحاکم قادیان ۲۴ /اگست ۱۹۰۳ صفحه ۳۲) تحریک احمدیت کا قیام وحی ربانی سے ہوا جس کا بنیادی مقصد دعوت الی اللہ ہے۔یعنی زندہ خدا کی منادی !! سید نا محمد عربی ﷺ نے پیشگوئی فرمائی کہ : اذا عظمت امتى الدنيا نزعت عنه هيبة الاسلام واذا تركت الامر بالمعروف والنهي عن المنكر حرمت بركة الوحى" (جامع الصغیر للسیوطی جلد اصفحہ ۳۰) یعنی جب میری امت دنیا کو عظمت دینے لگے گی تو ہیبت اسلام اس کے دلوں سے نکل جائے گی اور جب ( تبلیغ یعنی) امر بالمعروف اور نہی عن المنکر ترک کر دے گی تو وحی کی برکت سے محروم ہو جائے گی۔اس حدیث سے بالبداہت ثابت ہے کہ آج صرف جماعت احمد یہ ہی کو جناب الہی نے ابلاغ حق کا روحانی پر چم عطا فرمایا ہے کیونکہ باقی سب مسلمان فرقے وحی کی برکت سے یکسر تہی دست ہو چکے ہیں بلکہ اس کے تسلسل سے قطعی طور پر انکاری ہیں۔نقشہ عالم میں صرف احمدی ہی ہیں جو زندہ مذہب، زندہ رسول اور زندہ قرآن پر علی وجہ البصیرت ایمان رکھتے ہیں۔چنانچہ حضرت اقدس مسیح موعود