دلچسپ علمی واقعات و مشاہدات

by Other Authors

Page 14 of 115

دلچسپ علمی واقعات و مشاہدات — Page 14

14 دوسرے آپ کو مسلم ہے کہ انیسویں صدی کے وسط میں علی محمد باب صاحب نے بیان کے ذریعہ نئی شریعت دی جسے انیسویں صدی کے آخر میں ان کے جانشین بہاء اللہ صاحب نے منسوخ کر کے ایک نئی کتاب اقدس تصنیف کی۔میں کہتا ہوں بفرض محال دونوں جدید شریعتیں خالق کائنات ہی نے دی تھیں تو اُسی نے اپنے پاک نوشتوں کے مطابق آنحضرت ﷺ کے عاشق صادق بانی جماعت احمدیہ کو مبعوث فرمایا اور آپ نے خدا سے الہام پاکر براہین احمدیہ کے چاروں حصے (۱۸۸۰ء – ۱۸۸۱ء میں ) شائع کیے جس میں آپ نے دنیا بھر میں بے شمار دلائل دے کر ڈنکے کی چوٹ منادی کی کہ آسمان کے نیچے صرف قرآن مجید ہی ایک ایسی کتاب ہے جو کچی اور کامل اور مشتمل ہے۔وہی بے نظیر ابدی معجزہ ہے اور وہ تیرہ سو سال سے مخالفوں کو اس کی مثل لانے کے لیے چیلنج کر رہا ہے۔آپ نے پوری تحدی کے ساتھ اردو اور انگریزی میں اشتہار دیئے اور براہین احمدیہ کے دلائل کا جواب دینے والے کو دس ہزار روپے کا انعامی چیلنج دیا مگر دنیا کے کسی مذہبی لیڈر بالخصوص بابیت اور بہاء اللہ کے علمبرداروں کو اسے قبول کرنے کی آج تک جرات نہیں ہوئی۔اے عزیز و سنو کہ بے قرآں۔حق کو ملتا نہیں انساں تا شیروں پر سه 10- ایک بار مجھے جناب مولا نا مبارک احمد صاحب نذیر مجاہد افریقہ ( حال پرنسپل جامعہ احمد یہ کینیڈا) کے ساتھ بذریعہ بس اسلام آباد جانے کا قیمتی موقع میسر آیا۔میرے ساتھ جماعت اسلامی کے ایک پُر جوش رکن بیٹھے تھے جو نظام اسلامی کے نفاذ میں اپنی پارٹی کی مساعی کا تذکرہ فرمارہے تھے۔میں نے نہایت ادب سے ان کی توجہ اس حقیقت کی طرف منعطف کرنے کی کوشش کی کہ نظام اسلامی تو اللہ جل شانہ نے چودہ سو سال قبل قرآن مجید کی صورت میں قیامت تک کے لیے نافذ فرما دیا ہے۔اب ضرورت صرف یہ ہے کہ اس پر عمل کیا جائے۔اور جولوگ اپنے چھ فٹ کے جسم پر قرآن کی حکومت قائم نہیں کر سکتے ان کا دنیا بھر میں نظام اسلامی کے قیام کا پراپیگنڈا کرنا نہ صرف سیاسی ہتھکنڈا ہے بلکہ خدا، قرآن اور رسول کی گستاخی بھی ہے۔خصوصاً جبکہ بانی جماعت اسلامی مودودی صاحب نے تنقیحات میں صاف اقرار کیا ہے کہ علماء کی نظام اسلامی کا نقشہ دریافت کرنے کی تمام تر کوششیں عبث اور بے کار ہو گئی ہیں کیونکہ زمانہ بالکل بدل چکا تھا اور علم و عمل کی دنیا