دلچسپ علمی واقعات و مشاہدات

by Other Authors

Page 10 of 115

دلچسپ علمی واقعات و مشاہدات — Page 10

10 اس زمانہ کے مامور حضرت بانی سلسلہ احمدیہ نے قیام جماعت سے بھی چار سال قبل ۱۸۸۵ء میں ممالک عالم کے پیشوایان مذاہب اور سربراہان مملکت کو ، جس میں جدید جرمنی کے بانی بسمارک بھی تھے ، بذریعہ اشتہارات زندہ خدا کے زندہ معجزات دکھلانے کی دعوت دی۔(الفضل انٹرنیشنل اندان ۶ تا ۱۲ دسمبر ۲۰۰۲ ، صفحه ۳) 2۔عرصہ ہوا بعض سعید الفطرت نوجوان ربوہ تشریف لائے۔میں نے اُن سے پوچھا کہ اگر آپ حضرات اپنے گھر جائیں اور آپ سے کوئی رشتہ دار بات ہی نہ کرے تو آپ کیا سمجھیں گے۔کہنے لگے یہی کہ وہ ناراض ہو گئے ہیں۔میں نے کہا کہ اب آپ غور فرمائیں کہ چودہ سو سال سے خدائے عز و جل صلحائے امت کو مکالمہ مخاطبہ اور الہامات سے نوازتا آرہا ہے۔مگر آج سوائے جماعت احمدیہ کے کوئی اُن کو جاری نہیں مانتا اور پوری دنیائے اسلام کے مذہبی لیڈر بھی نعمت الہام سے محروم ہیں۔ثابت ہوا کہ خالق کا ئنات اُن سے ناراض ہے۔قرآن میں لکھا ہے کہ خدا قیامت کے دن مجرموں سے ہر گز کلام نہیں کرے گا اور انہیں عذاب الیم میں داخل کر دے گا۔(البقرہ:۱۷۴) 3- ایک دفعہ مجھ سے دریافت کیا گیا کہ ہمیں اگر خدا نے پیدا فرمایا ہے تو خدا کو کس نے پیدا کیا۔میں نے کہا آپ نے اپنے سوال کا خود ہی جواب دے دیا ہے کیونکہ ”خدا“ کے معنی ہی یہ ہیں کہ اس کی تخلیق اُسی کے وجود سے وابستہ ہے۔غیر کا اس میں قطعا کوئی دخل نہیں۔قرآن مجید 4 کشمیر کے محاذ جنگ پر بھارت نے شدید بمباری کی تو میری دائیں آنکھ کا ایک پردہ پھٹ گیا اور اپریشن کے لیے مجھے لاہور کے میوہسپتال میں داخل ہونا پڑا۔میرے ساتھ ہی ایک پُر جوش کمیونسٹ نو جو ان کا بستر تھا جنہوں نے مجھے سوشلزم اور کمیونزم کا قائل کرنے کی ہفتوں کوشش کی۔آخر میں کہنے لگے کہ قرآنی نظام صدیوں سے دنیا کے پردہ سے غائب ہے، مگر روس اشتراکیت کی بدولت دن دوگنی رات چوگنی ترقی کر رہا ہے۔کیوں نہ مسلمان اس کو اپنا ئیں۔میں نے بتایا کہ قرآن کی رو سے کوئی وجود عبث پیدا نہیں کیا گیا اس لیے میں کارل مارکس ، فریڈرک اینجلز، لینن ، سٹالین اور دوسرے اشترا کی زعما کا دلی احترام کرتا ہوں، بالخصوص کارل مارکس کا۔وجہ یہ کہ اس نے جرمنی اور