دیوبندی چالوں سے بچئے — Page 56
بہت سے رشتوں میں سے کسی ایک رشتہ کا انتخاب کرنا مشکل ہو گیا تھا کیونکہ ان سے رشتہ قائم کرنا مہاجرین و انصار سب اپنے لئے باعث فخر سمجھتے تھے لیکن اگر یہ دیو بندی تعلیم رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں بھی جاری ہوتی تو حضرت زید کو حضرت بلال کو اور ان جیسے کئی صحابہ کو ساری عمر کہیں رشتہ نہ ملتا۔یہ دیو بندی جو اپنے آپ کو رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم کے حقیقی وارث قرار دے کر دوسروں کو دائرہ اسلام سے خارج کرتے ہیں رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم تو گرے پڑے کمزور اور غریب لوگوں کو اپنے سینے سے لگاتے تھے اور یہ غریبوں اور چھوٹی قوموں کو دور سے دھکے مارتے ہیں۔حبیب کبریا صلی اللہ علیہ وسلم تو عیسائیوں کو بھی مسجد نبوی میں عبادت کی اجازت دیتے تھے اور یہ کلمہ گو مسلمانوں کو اپنی مسجدوں سے نہ صرف دھکے مار کر نکالتے ہیں بلکہ مار مار کر انہیں لہولہان کر دیتے ہیں چنانچہ حال ہی میں ایسے واقعات نیپال میں رونما ہوئے ہیں ان دیو بندیوں نے جو اپنے آپ کو ختم نبوت کے محافظ کہتے ہیں احمدیوں کو مار مار کر ہلکان کر دیا ان کا بائیکاٹ کیا اور وہ تمام دُکھ دئے جو کفار مکہ رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے مقدس صحابہ کو دیتے تھے۔خدا بچائے دیو بندیوں کے اس اسلام سے! ہم اس موقعے پر اپنے مسلمان بھائیوں کی خدمت میں عرض کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے احمدیت کا پودا آج سے سو سال قبل اللہ تعالیٰ نے اپنے ہاتھ سے لگا یا تھا اگر یہ خدا کے ہاتھ کا لگایا ہوا پودا نہ ہوتا تو پھر اللہ تعالیٰ ان مولویوں کے اسے اکھاڑنے کی کوشش کرنے کے باوجود اسے کیوں مضبوطی عطا فرماتا ہے اور کیوں دینِ اسلام کی خدمت کرنے کی توفیق دیتا ہے چنانچہ قادیان پنجاب اور ہندوستان سے نکل کر یہ روحانی آواز دُنیا کے ڈیڑھ صد سے زائد ملکوں میں پھیل گئی ہے اور ہر سال ہی لاکھوں سعید روحیں اس رُوحانی قافلہ میں شامل ہوتی جارہی ہیں مسلم ٹیلی ویژن احمد یہ دن رات اسلام کی تبلیغ کررہا ہے اور دُنیا 56 50