دیوبندی چالوں سے بچئے — Page 53
شامل ہونے والے سب لوگ شو در اور نیچ ذات کے ہیں بالکل اسی طرح دیو بندیوں کے مجدد الملت کہتے ہیں کہ پیدائشی اعتبار سے جو مسلمان ہے وہ بہر حال بعد میں ہونے والے مسلمان کی نسبت افضل ہے۔منوسمرتی کا بھی کہنا ہے کہ براہمن پیدائش کے اعتبار سے افضل ہے اور کھتری دوسرے درجے کے ہیں بالکل یہی بات مولانا اشرف علی صاحب تھانوی فرماتے ہیں کہ سید شیخ، علوی اور انصاری پہلے درجے کے اور مغل و پٹھان دوسرے درجے کے ہیں۔اب برادرانِ اسلام خود ہی فیصلہ کرلیں کہ انہوں نے دیو بندیوں کی منوسمرتی والی شریعت کو قبول کرنا ہے یا قرآن مجید کی اس شریعت کو قبول کرنا ہے جس میں کسی سید ، انصاری مغل ، پٹھان یا پیدائشی مسلمان کو افضل نہیں قرار دیا گیا بلکہ ان اکرمکم عندالله اتقکم فرما کر صرف اور صرف متقی کو معز مکرم اور افضل و برتر قراردیا گیا ہے اگر دیو بندی بھول چکے ہیں تو نئے سرے سے سرور کائنات حضرت محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کے خطبہ حجۃ الوداع کا مطالعہ کریں ،قرآن مجید کی سورۃ الحجرات کو گہری نظر سے پڑھیں مگر قرآن مجید کا صحیح عرفان بھی دراصل تقویٰ و طہارت رکھنے والوں کو نصیب ہوتا ہے اللہ فرماتا ہے لا یمسه الا المطهرون (الواقعہ :۸۰) کہ قرآن مجید کا صحیح علم اور سچا عرفان پاکبازلوگوں کو ہی نصیب ہے اور دوسرے تو اس کو چھو بھی نہیں سکتے اور اگر چھوئیں گے تو اپنی نیتوں کے فساد کے ہوسکتا نتیجہ میں صحیح مفہوم تک نہیں پہنچ سکیں گے۔پس یہ ہے ذات برادری ، قوم و نسل اور پیشے کے اعتبار سے دیو بندی تفریق اور دیو بندی شرع جس کا عام مسلمانوں پر اس قدر بُرا اثر پڑا ہے کہ کئی خاندانوں کی نوجوان لڑکیاں اپنے کنوارے پن کی حالت میں ہی بوڑھی ہو گئیں لیکن ان کے گھٹیا نسل کے ہونے کی وجہ سے ان کی شادیاں نہیں ہوسکیں پریشان ہو کر اور دُکھ میں مبتلا ہو کر کئی خاندان مرتد ہو گئے اور ہمیشہ ہمیش کے لئے اسلام کو خیر آباد کہہ گئے ایسے دلدوز واقعات آئے دن ہوتے رہتے ہیں یہ 53 33