دیوبندی چالوں سے بچئے

by Other Authors

Page 31 of 62

دیوبندی چالوں سے بچئے — Page 31

ہوگئی تھی اور ان کے روزانہ برتاؤ اور زندگی اور ظاہر و باطن میں انوار نبوت ایسے رچ گئے تھے کہ گویا وہ سب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کسی تصویریں تھیں۔(فتح اسلام صفحہ ۳۵) اسی طرح صحابہ کی تعریف میں آپ اپنے عربی اشعار میں فرماتے ہیں ان الصحابة كلهم كذكاء قَد نَورُوا وجه الورى بضياء صحابہ سب کے سب سورج کی طرح تھے انہوں نے مخلوق کے چہرے کو روشن کر دیا تركوا اقاربهم و حب عيالهم جاءوا رسول الله كالفقراء انہوں نے اپنے رشتہ داروں اور عیال کی محبت کو ترک کر دیا وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس فقراء کی طرح آئے انى ارى صحب الرسول جميعهم عند المليك بعزة قعساء میرا یقین ہے کہ تمام کے تمام صحابہ اللہ کے نزدیک عزت و تکریم رکھتے تھے -(1+) کتاب ”محمد صلعم کے عاشق کہاں ہیں ؟“ میں نہایت غلط بیانی اور جھوٹ سے کام لیتے ہوئے عوام کو دھوکا دینے کے لئے ایک غلط حوالہ گھڑا گیا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ حضرت مرزا غلام احمد قادیانی امام مہدی اور مسیح موعود علیہ السلام نے حضرت ابوبکر حضرت امام حسین اور حضرت فاطمہ کی توہین کی ہے۔ہم خدا تعالیٰ کو حاضر و ناظر جان کر عرض کرتے ہیں کہ یہ تمام حوالے غلط اور اصل مطلب سے ہٹا کر دھوکہ دینے کے لئے لکھے گئے ہیں مثلاً حضرت ابوبکر رضی 31