دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 78 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 78

78 ثابت ہوتا ہے کہ دوسرے انبیاء کا مقام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے بلند ہے کیونکہ ان کی اطاعت سے صدیقیت کا درجہ مل جاتا ہے ظاہر ہے کہ یہ بات درست نہیں۔پس ثابت ہوا کہ معہ کے یہی معنی ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرنے والے نبوت کے مقام تک فائز ہوں گے۔دوسری آیت الله يَصْطَفِي مِن المَلَيْكَةِ رُسُلاً وَ مِنَ النَّاسِ ، إِنَّ الله (الحج :۷۶) اللہ تعالیٰ فرشتوں میں سے بھی اور انسانوں میں سے بھی رسول منتخب کرتا ہے اور کرتا رہے گا کیونکہ وہ سنے والا اور دیکھنے والا ہے۔استدلال اس آیت میں تضطفي مضارع کا صیغہ ہے جو حال اور مستقبل دونوں استعمال ہوتا ہے اور اس کے معنی ہوں گے منتخب کرتا ہے“ اور ”منتخب کرے گا“۔گویا اس جگہ اللہ تعالیٰ نے اپنی ایک سنت کا ذکر کیا ہے کہ وہ فرشتوں اور انسانوں میں سے رسول منتخب فرما تا رہتا ہے۔اور خدا کی سنت میں تبدیلی نہیں ہوتی۔جیسا کہ فرمایا وَلَنْ تَجِدَ لِسُنَّةِ اللَّهِ تَبْدِيلًا - تو خدا کی سنت میں کبھی تبدیلی نہیں پائے گا۔