دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 55
55 ابو موسیٰ اشعری کہتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلّم نے فرمایا۔کیا میں تجھے ایسے کلمہ کی خبر نہ دوں جو جنت کے خزانوں میں سے ہے یا فرمایا۔میں تجھے جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ کی خبر نہ دوں۔میں نے کہا۔ضرور بتائیے آپ نے فرمایا۔یہ دعا کہ بدی سے بچنے اور نیک کام کرنے کی کوئی طاقت نہیں مگر اللہ کے ساتھ۔رض عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُسْرٍ أَنَّ رَجُلًا قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ شَرَائِعَ الْإِسْلَامِ قَدْ كَثُرَتْ عَلَيَّ فَأَخْبِرْنِي بِشَيْءٍ أَتَثَبَّتُ بِهِ قَالَ لَا يَزَالُ لِسَانُكَ رَطْبًا مِنْ ذِكْرِ اللَّهِ- (ترمذی) عبدالله بن بسر کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے کہا یا رسول اللہ ! اسلام میں شریعت کے احکام تو بہت ہیں۔مجھے آپ کوئی ایسی چیز بتا ئیں۔جس پر میں مضبوطی سے خاص طور پر قائم رہوں۔آپ نے فرمایا۔تیری زبان ہمیشہ اللہ کے ذکر سے تر رہنی چاہئے۔عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ تَرَكَ الْجُمُعَةَ ثَلَانَّا مِنْ غَيْرِ ضَرُورَةٍ طَبَعَ اللَّهِ عَلَى قَلْبِهِ (سنن ابن ماجه ) جابر بن عبد اللہ کہتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص تین جمعہ کی نماز بلاضرورت چھوڑ دے اللہ تعالیٰ اس کے دل پر مہر لگا دیتا ہے۔۸- عَنْ عُمَرَ اَنَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْأَعْمَالُ