دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 54 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 54

54 زیادہ اچھے ہیں اور پھر اے مسلمانو! تم میں سے زیادہ اچھے وہ ہیں جو اپنی بیویوں کے ساتھ سلوک کرنے میں زیادہ اچھے ہیں۔-٣- عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَلِمَةُ الْحِكْمَةِ ضَالَّةُ الْمُؤْمِنِ فَحَيْثُ وَجَدَهَا فَهُوَ أَحَقُّ بِهَا- (ترندی) حضرت ابو ہریرہ کہتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔حکمت کی بات مومن کی گمشدہ چیز ہے۔جہاں بھی اسے پائے وہ اس کا حقدار ہے۔عَنْ حُذَيْفَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَّنَامَ قَالَ بِاسْمِكَ اللَّهُمَّ اَمُوْتُ وَأَحْيَا وَإِذَا اسْتَيْقَظَ مِنْ مَنَا مِهِ قَالَ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَحْيَانَا بَعْدَمَا آمَاتَنَا وَإِلَيْهِ النُّشُورُ - (بخاری) حضرت حذیفہ کہتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جب سونے کا ارادہ کرتے تو فرماتے اے خدا! میں تیرے نام ہی سے مرتا اور جیتا ہوں اور جب آپ نیند سے بیدار ہوتے تو فرماتے سب تعریفیں اللہ کے لئے ہیں جس نے مرنے کے بعد ہمیں زندہ کیا اور اسی کی طرف اُٹھ کر جانا ہے۔۵- عَنْ أَبِى مُوسَى الْاَشَعَرِيِّ قَالَ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ لا اله الا اَدُلُّكَ عَلى كِلِمَةٍ مِنْ كُنُوزِ الْجَنَّةِ أَوْ قَالَ عَلَى كَنُرِ مِنْ كُنُوزِ الْجَنَّةِ فَقُلْتُ بَلَى فَقَالَ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ - (مسلم)