دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 40 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 40

40 ہے اور جو دفن تک ساتھ رہے اسے دو قیراط ثواب ملتا ہے۔۱۶۔میت کو بوسہ دینا جائز ہے لیکن رونا پیٹنا اور نوحہ کرنا جائز نہیں۔روزہ کے احکام ا۔ماہ رمضان کے روزے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہر بالغ مومن مرد و عورت پر فرض کئے گئے ہیں۔ایک دن کا روزہ بھی عمدا بلا کسی شرعی عذر کے ترک کرنا بڑا گناہ ہے جس کی تلافی عمر بھر روزے رکھ کر بھی نہیں ہو سکتی۔جب تک کہ ندامت کا احساس اور توبہ واستغفار نہ ہو۔جو شخص مسافر ہو یا بیمار ہو اس کے لئے رخصت ہے وہ دوسرے دنوں میں روزے پورے کرے جو دائم المریض ہو یا بہت بوڑھا اور ضعیف ہو گیا ہو اس پر روزہ فرض نہیں وہ بطور فدیہ ہر روز ایک مسکین کو کھانا کھلا دیا کرے ۳۔جو عورت حاملہ ہو یا بچے کو دودھ پلاتی ہو اس پر روز وفرض نہیں و و بطور فدیہ ایک مسکین کو ہر روز کھانا کھلائے۔۴۔بھولے سے اگر کوئی چیز کھالی جائے یا پی لی جائے تو روزہ نہیں ٹو تھا لیکن اگر عمدا بلا شرعی عذر مثلاً بیماری یا سفر روزہ توڑ دیا جائے تو ایسے شخص کا کفارہ یہ ہے کہ وہ ساٹھ دن مسلسل روزے رکھے۔اگر اس کی طاقت نہ ہو تو ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلائے۔۵۔روزہ کا وقت صبح صادق سے شروع ہوکر غروب آفتاب تک ہوتا ہے۔