دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 26
26 نماز سے متعلق ضروری باتیں اگر نماز کی صرف دو رکعت پڑھنی ہوں تو دوسری رکعت کے تشہد کے بعد درود اور دعائیں پڑھ کر سلام پھیر دے۔۲۔اگر نماز کی تین رکعتیں پڑھنی ہوں تو دوسری رکعت میں تشہد پڑھنے کے بعد الله اكبر کہہ کر کھڑا ہو جائے۔تیسری رکعت میں صرف سورۃ فاتحہ پڑھے اور رکوع و سجود سے فارغ ہو کر تشہد وغیرہ پڑھے اور سلام پھیر دے۔۔اگر فرض نماز کی چار رکعتیں پڑھنی ہوں تو پہلی دور کھتیں پڑھ کر بیٹھ جائے اور تشہد پڑھے۔تیسری اور چوتھی رکعت میں صرف سورۃ فاتحہ پڑھے اور چوتھی رکعت کے سجدوں سے فارغ ہو کر تشہد کیلئے بیٹھے اور درود اور دعاؤں کے بعد سلام پھیر دے۔۔اگر سنتیں یا نکل چار پڑھنے ہوں تو چاروں رکعتوں یا چاہے تو صرف پہلی دورکعتوں میں سورۃ فاتحہ کے بعد قرآن کریم کا کوئی حصہ پڑھے۔۵۔امام سورۃ فاتحہ کے بعد دوسری سورۃ پڑھنے کیلئے بسم اللہ خواہ دل میں (سرا) پڑھے یا بلند آواز سے (جہڑا) پڑھے دونوں طرح درست ہے۔اسی طرح آمین بھی آہستہ یا بلند آواز سے کہنا درست ہے۔۶ - تشہد میں اَشْهَدُ اَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللہ کہتے وقت شہادت کی انگلی اٹھائے۔انگلی اٹھانا مستحب ہے۔