دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 24 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 24

24 دور کعت علیحدہ اور تیسری رکعت علیحدہ ( بخاری ومسلم) تینوں رکعتیں ملا کر یعنی دور کعت کے تشہد کے بعد تیسری رکعت پڑھیں۔دعاء قنوت تیسری رکعت میں رکوع کے بعد پڑھیں۔دعاء قنوت نمبرا (ابوداؤد - ترندی) اللَّهُمَّ إِنَّا نَسْتَعِيْنُكَ وَنَسْتَغْفِرُكَ وَنُؤْمِنُ بِكَ وَنَتَوَكَّلُ عَلَيْكَ وَنُثْنِي عَلَيْكَ الْخَيْرَ وَنَشْكُرُكَ وَلَا نَكْفُرُكَ وَنَخْلَعُ وَنَتْرُكُ مَنْ يَفْجُرُكَ - اللَّهُمَّ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَلَكَ نُصَلِّي وَنَسْجُدُ وَإِلَيْكَ نَسْعَى وَنَحْفِدُوَنَرْجُوا رَحْمَتَكَ وَنَخْشَى عَذَابَكَ إِنَّ عَذَابَكَ بِالكُفَّارِ مُلْحِقِّ۔ترجمعہ: ” اے اللہ ہم یقیناً تیری مدد چاہتے ہیں اور تجھ سے بخشش مانگتے ہیں اور ہم تجھ پر ایمان لاتے ہیں اور ہم تو کل کرتے ہیں تجھ پر اور ہم تعریف کرتے ہیں تیری بہتر اور ہم تیرا شکر ادا کرتے ہیں اور ہم تیری ناشکری نہیں کرتے اور ہم الگ ہوتے ہیں اور چھوڑتے ہیں اسے جو نا فرمانی کرے تیری۔اے اللہ صرف تیری ہی ہم عبادت کرتے ہیں اور تیرے لئے ہم نماز پڑھتے ہیں اور سجدہ کرتے ہیں اور تیری طرف ہم دوڑتے ہیں اور ہم تیرے حضور حاضر ہوتے ہیں اور ہم امید رکھتے ہیں تیری رحمت کی اور ہم ڈرتے ہیں تیرے