دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 23 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 23

23 وَالْإِكْرَامِ یعنی اے اللہ تو سلام ہے اور تجھ سے ہی ہر قسم کی سلامتی ہے تو بہت برکتوں والا ہے اے جلال اور اکرام والے (خدا) اللَّهُمَّ أَعِنِّى عَلَى ذِكْرِكَ وَشُكْرِكَ وَحُسْنِ عِبَادَتِكَ اے اللہ میری مدد فرما کہ میں تیرا ذ کر اور تیرا شکر اور تیری اچھی عبادت بجا لاسکوں۔اَللَّهُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ وَلَا مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ وَلَا يَنْفَعُ ذَالْجَدِّ مِنْكَ الْجَدُّ اے اللہ کوئی روکنے والا نہیں اس چیز کو جو تو نے عطا کی اور نہیں دینے والا کوئی چیز جس کو تو نے روک دیا ہو اور نہیں فائدہ دیتی بزرگی والے کو تیرے سامنے کوئی بزرگی۔دعاؤں کے بعد تینتیس دفعه سُبْحَانَ الله تینتیس دفعہ الْحَمْدُ لِله اور چونتیس دفعہ اللہ اکبر پڑھے۔نماز وتر نماز وتر واجب ہے اس کی تین رکعتیں ہیں جو عشاء کے فرض اور دوسنتوں کے بعد سے تہجد کا وقت ختم ہونے تک پڑھی جاسکتی ہیں۔بہتر یہی ہے کہ عشاء کی نماز کے ساتھ پڑھی جائیں لیکن جس شخص کو یقین ہو کہ وہ تہجد کے وقت اُٹھ سکتا ہے وہ اس وقت ادا کرے۔پہلی رکعت میں سورۃ الاعلیٰ ، دوسری میں الکافرون اور تیسری میں سورۃ اخلاص پڑھنا مسنون ہے۔تینوں رکعتوں میں سورۃ فاتحہ کے بعد کوئی حصہ قرآن کریم پڑھنا ضروری ہے۔نماز وتر پڑھنے کے کئی طریق ہیں۔