دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 276 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 276

276 ۲۔نظام وصیت میں شمولیت کی تحریک پہلا ٹارگٹ پندرہ ہزار افراد کو نظام وصیت میں شامل کرنا تھا۔نظام وصیت کے اجراء پر سو سال پورے ہونے پر موصیان کی تعداد ۵۰ ہزار سے زائد جانے کے بعد اگلا ٹارگٹ ۲۰۰۸ ء تک کمانے والے افراد جماعت کے پچاس فیصد کو نظام وصیت میں شامل کرنا ہے۔اسی طرح حضور انور نے مرکزی جماعتی و ذیلی تنظیموں نیز مقامی جماعتی و ذیلی تنظیموں کے ۱۰۰ فیصد عہد یداران نظام وصیت میں شمولیت کی ہدایت فرمائی ہے اور آسٹریلیا کے ہر احمدی کو نظام وصیت میں شامل ہونے کی ہدایت فرمائی ہے۔۳۔با شرح چندہ کی ادائیگی کی تحریک لازمی چندہ جات کو شرح کے مطابق ادا کرنا چاہیئے اگر بامر مجبوری مقررہ شرح کے مطابق چندہ کی ادائیگی مشکل ہو تو خلیفہ وقت سے منظوری حاصل کرنی چاہیئے اور جب بھی توفیق ہو اور حالات کچھ بہتر ہوں تو جتنی جلدی ہو سکے شرح کے مطابق چندہ ادا کرنے کی کوشش کرنی چاہئیے۔نو مبائعین کو مالی جہاد میں شامل کرنے کی تحریک نو مبائعین کو شروع ہی میں یہ عادت ڈال دی جائے کہ چندہ ادا کرنا ہے یہ اللہ تعالیٰ کا حکم ہے کہ اس کے دین کی خاطر قربانی کی جائے۔اس سے ایمان میں ترقی ہوتی ہے حضرت مسیح موعود نے فرمایا کہ ایسے لوگوں کا پھر ایمان