دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 245
245 بے قراری سے دعاؤں میں مصروف تھے۔خدا تعالیٰ نے ان کی عاجزانہ دعاؤں کو قبول فرماتے ہوئے ۱/۲۲اپریل ۲۰۰۳ء کو حضرت مرزا مسرور احمد صاحب کو قدرت ثانیہ کا مظہر خامس منتخب فرمایا اور ایک بار پھر ہمارے خوف کو امن سے بدل دیا۔قدرت ثانیہ کے مظہر خامس کے مختصر حالات درج ذیل ہیں۔آپ ۱۵ ستمبر ۱۹۵۰ء کو حضرت صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب مرحوم اور محترمہ صاحبزادی ناصرہ بیگم صاحبہ کے ہاں ربوہ میں پیدا ہوئے۔آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پڑپوتے ، حضرت مرزا شریف احمد صاحب کے پوتے اور حضرت مصلح موعود کے نواسے ہیں۔آپ نے میٹرک تعلیم الاسلام ہائی سکول اور بی اے تعلیم الاسلام کالج ربوہ سے کیا۔۱۹۷۶ء میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سے ایم ایس سی کی ڈگری ایگریکلچرل اکنامکس میں حاصل کی۔۱۳۱ جنوری ۱۹۷۷ء کو آپ کی شادی مکرمہ سیدہ امتہ السبوح بیگم صاحبہ بنت محترمہ صاحبزادی امتہ احکیم صاحبہ مرحومہ ومکرم سید داؤ د مظفر شاہ صاحب سے ہوئی۔۲ فروری کو دعوت ولیمہ ہوئی۔آپ کو اللہ تعالیٰ نے ایک صاحبزادی امۃ الوارث فاتح صاحبہ اہلیہ مکرم فاتح احمد صاحب ڈاہری نواب شاہ اور مکرم صاحبزادہ مرز اوقاص احمد صاحب سے نوازا۔۱۹۷۷ء میں آپ نے زندگی وقف کی اور نصرت جہاں سکیم کے تحت اگست ۱۹۷۷ء میں غانا تشریف لے گئے۔غانا میں آپ کا قیام ۱۹۷۷ء سے