دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 228 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 228

228 سے ہی ڈالنی چاہئے۔واقفین بچوں میں وقف کو وفا سے نبھانے کا مادہ پیدا کریں۔۱۷ / فروری ۱۹۸۹ء کو ہالینڈ میں خطبہ ارشاد فرماتے ہوئے حضور نے واقفین کیلئے مزید ہدایات دیں۔جن کا خلاصہ یہ ہے۔واقفین کی تیاری کے سلسلے میں ان کی بدنی صحت کا بھی خاص طور پر خیال رکھنا ضروری ہے۔بچوں کے علم کا دائرہ وسیع کرنا چاہئے۔گندے لٹریچر سے بچوں کو دور رکھنا چاہئے۔سب سے زیادہ زور شروع سے ہی عربی زبان پر دینا چاہئے۔بچوں کو اتنی معیاری اُردو سکھانی ضروری ہے کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے لٹریچر سے براہ راست استفادہ کر سکیں۔آئندہ واقفین نسلوں کو کم از کم تین زبانوں کا ماہر بنانا ہوگا۔عربی ،اُردواور مقامی زبان۔حمل واقفین بچوں کے اخلاق پر خصوصیت سے توجہ کی ضرورت ہے۔واقفین بچیوں کیلئے اُستانیاں، لیڈی ڈاکٹرز، کمپیوٹر سپیشلسٹ ، ٹائپسٹ بنانے کی تلقین۔بچوں کی تربیت میں دعاؤں سے بہت زیادہ کام لیں۔خود ان کے لئے دعا کریں اور ان کو دعا کرنے والے بچے بنا ئیں۔