دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 227 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 227

227 ہیں والدین کو چاہئے کہ ان بچوں کے اوپر سب سے پہلے خود گہری نظر رکھیں۔ہر واقف زندگی بچہ جو وقف نو میں شامل ہے بچپن سے ہی اس کو سچ سے محبت اور جھوٹ سے نفرت ہونی چاہئے۔بچپن ہی سے ان بچوں کو قانع بنانا چاہئے اور حرص و ہوا سے بے رغبتی پیدا کرنی چاہئے۔دیانت اور امانت کے اعلیٰ مقام تک ان بچوں کو پہنچانا ضروری ہے۔بچپن سے ہی ایسے بچوں کے مزاج میں شگفتگی پیدا کرنی چاہئے۔ہیں اپنے گھر میں اچھے مزاح کو جاری کریں قائم کریں لیکن بُرے مزاح کے خلاف بچوں کے دل میں بچپن سے ہی نفرت اور کراہت پیدا کریں۔ہی واقفین بچے غریب کی تکلیف سے منی نہ بنیں۔امیر کی امارت سے غنی ہو جائیں۔کسی کو اچھا دیکھ کر انہیں تکلیف نہ پہنچے۔ابتداء ہی سے واقفین بچوں کو قرآن کریم کی تعلیم کی طرف سنجیدگی سے متوجہ کریں۔بچپن ہی سے واقفین بچوں کو جنرل نالج بڑھانے کی طرف متوجہ کرنا چاہیئے۔واقفین بچوں کو شروع ہی سے غصے کو دبانے کی عادت ہونی چاہئے۔واقفین بچوں کو مالی لحاظ سے بہت ہی درست ہونا چاہئے۔اکاؤنٹس کے متعلق تمام واقفین بچوں کو شروع سے ہی تربیت دینی چاہئے۔واقفین بچوں میں جفاکشی کی عادت، نظام جماعت کی اطاعت شروع