دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 206 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 206

206 ۲۔ہر احمدی طالب علم محنت سے پڑھے اور وقت کو ضائع نہ کرے۔۳۔صحت کو برقرار رکھنے کیلئے متوازن غذا استعمال کی جائے۔۔صحت کو برقرار رکھنے کیلئے ورزشیں کی جائیں۔لَا إِلَهَ إِلَّا الله کا وِرد مجلس خدام الاحمدیہ کے ۳۶ ویں سالانہ اجتماع کے موقعہ پر فرمایا کہ ۱۸۸۲ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام بانی سلسلہ احمدیہ کو ایک الہام ہوا جس کے پورا ہونے کے سامان نہیں تھے۔پھر حضور نے اپنا ایک کشف بیان فرمایا جس میں آپ نے دیکھا کہ ساری کائنات سمندر کی انگوری رنگ کی لہروں کی طرح پر پہر در پہر آگے بڑھتی اور لا اله الا الله ورد کرتی جارہی ہے۔حضور نے اس کشف کی یہ تعبیر فرمائی کہ اب توحید الہی کے قیام کا وقت آ گیا ہے۔۱۸۸۲ء کے مسیح موعود علیہ السلام کے طویل سلسلہ الہامات کا آخری حصہ لَا إِلهَ إِلَّا الله تھا۔اس کے بعد الہام ہوا فاکتب“ اسے لکھ رکھو اور طبع کراؤ اور پھر ساری زمین میں شائع کر دو۔اب اس الہام پر عمل کا وقت آ گیا ہے۔اسے طبع کرا کر ساری دنیا میں پھیلا دو۔حضور کی اس ہدایت پر فوری عمل شروع ہو گیا اور بینروں کے ذریعہ نیز دوسرے طریق پر جماعت میں اس کی اشاعت کی ایک روچل پڑی۔فرض نمازوں کے بعد بھی گیارہ مرتبہ دھیمی آواز میں لا اله الا اللہ کا ورد کیا جانے لگا۔جو حضور کی زندگی میں برابر جاری رہا۔