دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 203
203 کراچی سے شروع کی تھی آج اس میں وسعت پیدا کر رہا ہوں اور اسے ساری جماعت کیلئے دینی تعلیم سکھانے کی بنیاد بنا رہا ہوں۔یہ سکیم اس سال مکمل ہو جانی چاہئے۔۴۔الف: پانچویں کلاس کے وظیفہ کا امتحان ( جو غالبا ضلعی سطح پر ہوتا ہے) اس میں اوپر کی ۳۰۰ پوزیشنوں میں ہر ضلع میں جو احمد ہی بچہ آئے گا اسے میں اپنے دستخط سے دعائیہ خط اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کوئی کتاب تحفہ کے طور پر اپنے دستخطوں اور دعائیہ فقر ولکھ کر بھیجوں گا۔(ب) آٹھویں کے وظیفہ کا امتحان جو غالبا ڈویژن کی سطح پر ہوتا ہے۔اس میں ہر ڈویژن میں اوپر کی ۳۰۰ نشستوں میں جو احمدی طالب علم آئے گا اسے بھی اپنے دستخطوں سے دعائیہ خط اور کتاب تحفہ بھیجوں گا۔(ج) دسویں جماعت کا امتحان ایجوکیشن بورڈ لیتا ہے۔ہر بورڈ کے امتحان میں TOP کے ۲۰۰ لڑکوں میں سے جو بھی احمدی طالب علم / طالبہ آئے گا آئے گی اس کو اپنے دستخطوں سے محط اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پانچ کتب میں سے ایک تفسیر کی کتاب ان کی ذہنی قابلیت کی قدر کرتے ہوئے بھیجوں گا۔(د) ایف۔اے اور ایف۔ایس سی میں ہر بورڈ میں اُوپر کی ۳۰۰ پوزیشنوں میں جو بھی احمدی طالب علم آئے گا اسے بھی دعائیہ خط اور ایک تفسیر کی کتاب بھجوائی جائے گی۔