دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 190 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 190

190 ۱۷/ اپریل ۱۹۲۲ء کو جب کہ آپ کی عمر ۱۳ سال تھی۔حفظ قرآن کی تکمیل کی توفیق ملی۔بعد ازاں حضرت مولانا سید محمد سرور شاہ صاحب سے عربی اور اُردو پڑھتے رہے۔پھر مدرسہ احمدیہ میں دینی علوم کی تحصیل کے لئے با قاعدہ داخل ہوئے اور جولائی ۱۹۲۹ء میں آپ نے پنجاب یونیورسٹی سے ”مولوی فاضل کا امتحان پاس کیا۔اس کے بعد میٹرک کا امتحان دیا اور پھر گورنمنٹ کالج لاہور میں داخل ہو کر ۱۹۳۴ء میں بی۔اے کی ڈگری حاصل کی۔اگست ۱۹۳۴ء میں آپ کی شادی ہوئی۔۶ ستمبر ۱۹۳۴ء کو بغرض تعلیم انگلستان کیلئے روانہ ہوئے۔آکسفورڈ یونیورسٹی سے ایم۔اے کی ڈگری حاصل کر کے نومبر ۱۹۳۸ء میں واپس تشریف لائے۔یورپ سے واپسی پر جون ۱۹۳۹ء سے اپریل ۱۹۴۴ء تک جامعہ احمدیہ کے پرنسپل رہے۔فروری ۱۹۳۹ء میں مجلس خدام الاحمدیہ ہی کے صدر بنے۔اکتوبر ۱۹۴۹ء میں جب حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے بنفس نفیس خدام الاحمدیہ کی صدارت کا اعلان فرمایا تو نومبر ۱۹۵۴ء تک بحیثیت نا ئب صدر مجلس کے کاموں کو نہایت عمدگی سے چلاتے رہے۔مئی ۱۹۴۴ء سے لے کر نومبر ۱۹۶۵ء تک ( یعنی تا انتخاب خلافت ) تعلیم الاسلام کالج کی پرنسپلی کے فرائض سرانجام دیئے۔جون ۱۹۴۸ء سے جون۱۹۵۰ء تک فرقان بٹالین کشمیر کے محاذ پر دادِ شجاعت دیتے رہے آپ اس بٹالین کی انتظامی کمیٹی کے ممبر تھے۔۱۹۵۳ء میں پنجاب میں فسادات ہوئے اور مارشل لاء کا نفاذ ہوا۔تو اس وقت آپ کو گرفتار کر لیا گیا۔اس طرح سنت یوسفی