دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 189
189 حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ خلیفہ رحمه ۱۹۰۹ء تا ۱۹۸۲ء ابتدائی زندگی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو جہاں اللہ تعالیٰ نے اولاد کی بشارت دی تھی وہاں ایک نافلہ کی بھی خاص طور پر بشارت دی تھی جیسا کہ فرمایا: إِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلَامٍ نَافِلَةً لَّكَ (حقیقۃ الوحی صفحه ۹۵ - تذکره ۶۴۶) یعنی ہم ایک لڑکے کی تجھے بشارت دیتے ہیں جو تیرا پوتا ہوگا۔مواہب الرحمن صفحہ 114 میں بھی پانچویں فرزند ( یعنی پوتے) کی بشارت موجود ہے۔حضرت خلیفہ اسیح الثانی کو بھی اللہ تعالیٰ نے ایک خاص فرزند کی بشارت دی تھی۔چنانچہ آپ اپنے ایک مکتوب میں فرماتے ہیں:۔مجھے بھی خدائے تعالیٰ نے خبر دی ہے کہ میں تجھے ایک ایسا لڑکا دوں گا جو دین کا ناصر ہوگا اور اسلام کی خدمت پر کمر بستہ ہوگا“۔( تاریخ احمدیت جلد چہارم صفحه ۳۲۰) غرض حضرت خلیفہ اسیح الثالث بھی ایک رنگ سے موعود خلیفہ تھے۔ان پیش خبریوں کے مطابق حضرت مرزا ناصر احمد صاحب خلیفہ اسیح الثالث ۱۱۶ نومبر ۱۹۰۹ء کو بوقت شب پیدا ہوئے۔