دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 166
166 تھی کہ رمضان کے مہینہ میں چاند کو اس کی گرہن کی راتوں میں سے پہلی رات کو اور سورج گرہن کے مقررہ دنوں میں سے درمیانے دن گرہن لگے گا۔عین اس پیشگوئی کے مطابق مشرقی ممالک میں ۲۰ مارچ۱۸۹۴ء کو چاند گرہن ہوا اور ۶/ اپریل ۱۸۹۴ء کو سورج گرہن لگا اور یہ دونوں گرہن اس سال رمضان کے مہینہ میں واقع ہوئے۔مغربی ممالک میں بھی اگلے سال ٹھیک انہی شرائک کے ساتھ رمضان میں گرہن لگا اور یہ سماوی نشان اسلام کی صداقت، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلّم کی صداقت اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کی زبر دست دلیل ٹھہرے گویا خود خالقِ ارض و سماء نے یہ گواہی دی کہ حضرت مرزا غلام احمد قادیانی وہی مسیح موعود اور مہدی ہیں جن کے بارے میں سابق انبیاء اور خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے واضح پیشگوئی فرمائی تھیں۔اولاد آپ کی پہلی شادی اپنے خاندان میں ہوئی جس میں دولڑ کے مرزا فضل احمد اور مرزا سلطان احمد پیدا ہوئے۔آپ کی دوسری شادی ۱۸۸۴ء میں دہلی کے ایک مشہور سادات خاندان (خاندان میر درد) میں ایسے وقت میں ہوئی جب کہ آپ کی عمر ۵۰ برس ہو چکی تھی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی يَروجُ وَيُولَدُ لَهُ ( یعنی مسیح موعود شادی کرے گا اور اس کے اولا د ہو گی ) کے مطابق اس شادی سے ایک نئے خاندان کی بنیاد پڑی اور آپ کو وہ مبشر اولا د عطا ہوئی جس کے لئے برکت پانا اور ملکوں میں کثرت سے پھیلنا مقدر ہے۔آپ