دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 153 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 153

153 حضرت عثمان غنی عہد خلافت ۶۴۴ ۶ تا ۶۶۵۶ ابتدائی زندگی حضرت عثمان غنی قریش کے مشہور خاندان بنو امیہ سے تعلق رکھتے تھے۔پانچویں پشت میں آپ کا شجرہ نسب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے جاملتا ہے۔آپ عمر میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے چھ سال چھوٹے تھے۔آپ کا ذریعہ معاش بھی تجارت تھا۔دولت کی فراوانی کی وجہ سے غنی مشہور ہوئے۔شرم و حیا، جو دوسخاوت، عقل و فہم اور شرافت کی وجہ سے آپ نے بڑی شہرت پائی۔طبیعت میں بُردباری اور انکسار کوٹ کوٹ کر بھراتھا اور ہر ایک سے حسن سلوک کرتے تھے۔جب آپ مشرف بہ اسلام ہو گئے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی صاحبزادی حضرت رقیہ کا نکاح آپ سے کر دیا۔قریش مکہ نے جب مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا تو آپ نے حبشہ کی طرف ہجرت کی۔کچھ عرصہ بعد پھر مکہ میں آگئے اور بعد ازاں مدینہ کی طرف ہجرت کی۔جنگ بدر کے دوران حضرت رقیہ رحلت فرما گئیں تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی دوسری صاحبزادی اُم کلثوم کو ان کے عقد میں دے دیا۔اسی وجہ سے آپ کو ذوالنورین کا لقب ملا۔