دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 134
134 ٹیڈی ازم، فیشن پرستی کے خلاف بڑی بھاری اکثریت کی رائے ہے۔ہمارے احمدی نوجوانوں کی اکثریت ایسی ہے جو یہ چیزیں پسند نہیں کرتی۔الا ماشاء اللہ۔بعض ایسے بھی ضرور ہیں جو اس رو میں بہہ رہے ہیں ان کو ہمیں سنبھال لینا چاہئے یہ اس قسم کا پیچیدہ مسئلہ نہیں جو حل نہ ہو سکے لیکن یہ احساس جماعت میں ہر وقت بیدار رہنا چاہئے کہ ہم سادہ اور بے تکلف زندگی بسر کرنے والی قوم ہیں ہم ان بداثرات کو اپنے ماحول میں نہیں گھنے دیں گئے۔