دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 124 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 124

124 پہنچانے کی خاطر اگر طعام پکا کر کھلایا جائے تو یہ جائز ہے۔لیکن ہر ایک امرنیت پر موقوف ہے۔اگر کوئی شخص اس طرح کے کھانے کے واسطے کوئی خاص تاریخ مقرر کرے اور ایسا کھانا کھلانے کو اپنے لئے قاضی الحاجات خیال کرے تو یہ ایک بُت ہے اور ایسے کھانے کا لینا دینا سب حرام اور شرک میں داخل ہے“۔( ملفوظات جلد ۵ صفحہ۲۵۳) عرس منانا آج کل خانقاہوں پر عرس منانے کا بڑا رواج ہے ان موقعوں پر قبروں کے طواف کئے جاتے ہیں ان پر غلاف چڑھائے جاتے ہیں۔قبروں کو بوسہ دیا جاتا ہے۔عورتیں اور مرد ناچتے ہیں۔خانقاہوں کو خوب سجایا جاتا ہے۔طوائفیں بلوا کر گیت سنے جاتے ہیں اس بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا:۔شریعت تو اس بات کا نام ہے کہ جو کچھ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلّم نے دیا ہے اُسے لے لے اور جس بات سے منع کیا ہے اُس سے ہٹے۔لوگ اس وقت قبروں کا طواف کرتے ہیں۔ان کو مسجد بنایا ہوا ہے۔عرس وغیرہ ایسے جلسے نہ منہاج نبوت ہے نہ طریق سنت ہے۔( ملفوظات جلد سوم صفحه ۱۲۸، ۲۹ نیا ایڈیشن)