دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ

by Other Authors

Page 123 of 313

دینی معلومات کا بنیادی نصاب برائے انصاراللہ — Page 123

123 " بی رسم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کی سنت سے باہر ہے۔ختم قرآن (اخبار بدر۱۴/ فروری ۱۹۰۷ء) ختم قرآن سے مراد وہ رسمی قرآن خوانی ہے جو کسی فوت ہونے والے کو ثواب پہنچانے کی غرض سے حلقہ باندھ کر گھروں میں یا قبروں پر کی جاتی ہے۔اس بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا:۔مردہ پر قرآن ختم کرنے کا کوئی ثبوت نہیں۔صرف دعا اور صدقہ میت کو پہنچتا ہے“۔(اخبار بدر۱۴/ مارچ ۱۹۰۴ء) نیز فرمایا:۔قرآن شریف جس طرز سے حلقہ باندھ کر پڑھتے ہیں یہ سنت سے ثابت نہیں۔ملاں لوگوں نے اپنی آمد کے لئے یہ رسمیں جاری کی ہیں“۔(الحکم ۱۰/ نومبر ۱۹۰۷ء بحوالہ افضل ۱۱۲ مئی ۱۹۴۰ء) مُردوں کو ثواب پہنچانے کیلئے کھانا پکانا بعض لوگ کسی وفات یافتہ عزیز کی روح کو ثواب پہنچانے کی نیت سے ایک خاص دن مقرر کر کے لوگوں کو کھانا کھلاتے ہیں۔بعض لوگ متواتر چالیس دن تک کھانا کھلاتے ہیں۔اس بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ارشاد ہے۔طعام کا ثواب مردوں کو پہنچتا ہے۔گذشتہ بزرگوں کو ثواب